Skip to content
  • Tuesday, 28 April 2026
  • 7:08 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایران تنازع امریکا کیلئے نئی سرد جنگ بن چکا ہے: امریکی نیوز ویب سائٹ

حالیہ پوسٹس

  • ایران کے پاس زمین کے علاوہ بڑے بحری جہازوں میں بھی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے: ماہرین
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر کا اضافہ
  • بھارتی اداکارہ مہرین پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
  • یو اے ای نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کردیا
دنیا

ایران تنازع امریکا کیلئے نئی سرد جنگ بن چکا ہے: امریکی نیوز ویب سائٹ

DAILY MITHAN Apr 28, 2026 0


ایران تنازع امریکا کیلئے نئی سرد جنگ بن چکا ہے: امریکی نیوز ویب سائٹ

فوٹو: فائل

ایران کا تنازع ایک نئی سرد جنگ جیسے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں مالی پابندیاں، عسکری مداخلتیں اور مذاکرات کی باتیں شامل ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق یہ کشیدہ تعطل فوری طور پر ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا جس کے باعث توانائی کی قیمتوں میں کئی ماہ تک اضافے کا امکان ہے جبکہ کسی بھی وقت کھلی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔

متعدد امریکی حکام نے ایگزیوس کو بتایا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ امریکا ایک ایسے تنازع میں پھنس سکتا ہے جس میں نہ جنگ ہو اور نہ کوئی معاہدہ۔

اس صورتحال میں امریکا کو اپنے فوجی دستے مزید کئی ماہ تک خطے میں رکھنا ہوں گے، آبنائے ہرمز بند رہے گی، امریکی ناکا بندی برقرار رہے گی اور دونوں فریق ایک دوسرے کے پہلے قدم یا حملے کا انتظار کرتے رہیں گے۔

امریکا میں نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں اب 6 ماہ باقی ہیں اور صدر ٹرمپ کے قریبی ایک ذریعے نے کہا کہ ’جمود کا شکار تنازع ٹرمپ کے لیے سیاسی اور معاشی طور پر بدترین صورتحال ہے‘۔

ٹرمپ کے مشیروں کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت نئے فوجی حملے کرنے یا یہ دیکھنے کے درمیان تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مالی پابندیاں ایران کو جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے مذاکرات پر آمادہ کرتی ہیں یا نہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے حال ہی میں ایک مشیر سے کہا کہ’ایران کے رہنما صرف بموں کی زبان ہی سمجھتے ہیں‘۔ مشیر کے مطابق ’میں انہیں مایوس مگر حقیقت پسند قرار دوں گا۔ وہ طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹ رہے‘۔

ٹرمپ کے کچھ سینئر مشیر چاہتے ہیں کہ دوبارہ بمباری کا فیصلہ کرنے سے قبل فی الحال آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی برقرار رکھی جائے اور ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔

ٹرمپ نے پیر کو اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ایران کی پیشکش پر بات کی جس میں ایران کی س تجویز پر غیور کیا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں پر ناکہ بندی ختم کرے۔

ایک امریکی عہدیدار اور دو دیگر ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جبکہ ایک ذریعے نے کہا کہ ٹرمپ اس پیشکش کو قبول کرنے کے حق میں نظر نہیں آئے کیونکہ اس سے ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات مؤخر ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک ناکہ بندی ختم نہیں کریں گے جب تک ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات پر مبنی معاہدہ نہیں کر لیتا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے حکام اور اتحادیوں کا خیال ہے کہ پابندیاں ایران کے لیے تیل ذخیرہ کرنا ناممکن بنا سکتی ہیں، جس سے اسے اپنے کنویں بند کرنے پڑ سکتے ہیں اور معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی ایران کو کسی قسم کی رعایت دینے پر مجبور نہیں کرے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
ایران کے پاس زمین کے علاوہ بڑے بحری جہازوں میں بھی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے: ماہرین
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
دنیا
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی سمیت 2 بچیاں جاں بحق
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
دنیا
انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم سے 14 مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
دنیا
ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے کے نفاذ سے متعلق کانفرنس، ایران کے نائب صدر منتخب ہونے پر امریکا سیخ پا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
دنیا
امریکی فوج نے ایک اور جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک دیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
دنیا
برطانوی شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ نے استقبال کیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
دنیا
فلسطین میں بلدیاتی الیکشن، محمود عباس کے حامیوں نے فتح حاصل کرلی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
ایران کے دشمنانہ اقدامات کی تعریف کے الزام میں بحرین نے 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
باغیوں کے حملے کے بعد روسی پیراملٹری فورس ’افریقا کور‘ کا کدال شہر سے انخلا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنےکیلئے کانگریس کی منظوری لینے میں ایک ہفتہ باقی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
جلد بازی نہیں کروں گا، ایران سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو ہمیشہ قائم رہے، ٹرمپ کا ڈیل کی صورت میں ہرمز کھولنےکا اعلان
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان اس سال امن قائم ہونے کا قوی امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب ایرانی اور انقلابی ہیں، پزشکیان اور قالیباف کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کی دھمکی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے نئی منصوبہ بندی شروع کردی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
امریکی افواج کی بحرِ ہند میں کارروائی، ایرانی بحری جہاز قبضے میں لے لیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
ایران کے جلاوطن رہنما رضا پہلوی پر برلن میں نامعلوم شخص نے کیچپ پھینک دیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دیدیا، بھارتی تلملا اٹھے
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
فرانس اور برطانیہ نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنیوالے تارکین وطن کو روکنے کا معاہدہ کرلیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی برطانیہ پر بھاری ٹیرف عائد کرنیکی دھمکی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
پاکستان
ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5 ہزار میگاواٹ پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی: پاور ڈویژن
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
پاکستان
پنجاب اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل منظور،کم عمری کی شادی پر سخت سزائیں ملیں گی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ، شہری خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026