اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہےکہ ایران پر حملوں اور اسے پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کےلیے امریکا کے گرین سگنل کا انتظار کررہےہیں۔
کاٹز نے کہا کہ اسرائیل جب دوبارہ حملے شروع کرے گا تو ایران کی اہم توانائی اور بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر اقوام متحدہ سے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت اچھے ہمسائے کے اصولوں پر چلیں، اپنی زمین تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔


























Leave a Reply