وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں امن مذاکرات میں امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کی صبح مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ ایران نے اس حوالے سے خود رابطہ کیا اور بالمشافہ ملاقات کی درخواست کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس امریکا میں موجود رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر سب کو پاکستان روانگی کے لیے اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے ایران کی جانب سے مذاکرات کی درخواست کا وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا۔
ایرانی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی دعوے کو جھوٹ قرار دیا اور بتایا کہ ایران نے امریکا کو بالمشافہ ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی۔
ایجنسی کے مطابق ایران کا مؤقف ہےکہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیش رفت زیر غور ہے۔


























Leave a Reply