امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کی ایک عمارت میں گیس دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
امریکی شہر ڈیلس کے علاقے اوک کلف میں اپارٹمنٹ کمپلیکس میں ہونے والے خوفناک گیس دھماکے اور آتشزدگی کے بعد امدادی کارروائیاں ریسکیو مرحلے سے ریکوری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ گیس دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوچکی ہے جن میں 2خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
ڈیلس فائر ریسکیو کے ترجمان جیسن ایونز کے مطابق تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک مگر بہتر ہے، جبکہ دیگر دو زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے اور انکو رات گئے تک گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔
حکام کے مطابق دو دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے جنہوں نے خود اسپتال پہنچ کر علاج کروایا۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ڈپٹی فائر چیف مارک ڈی بیری نے میڈیا کو بتایا کہ امدادی آپریشن اب ریکوری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور امکان ہے کہ یہ کارروائیاں مزید دو سے چار گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ وقت تک جاری رہیں گی۔


























Leave a Reply