پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام نے بتایاکہ جنید اکبر کو ساتھیوں سمیت گلگت بلتستان میں ہینزل کے مقام سےحراست میں لیا گیا، جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو گلگت بلتستان سے باہر نکالا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جنید اکبرکو حراست میں لینے کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ جنید اکبر کو حراست میں لیناانہیں الیکشن مہم سے روکنا قابل مذمت ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ انتخابات سےقبل الیکشن مہم سے روکنا دھاندلی کے مترادف ہے، گلگت بلتستان میں بھی سیاسی اسپیس نہ دینے سے جمہوریت کا نقصان ہوگا۔

























Leave a Reply