نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر واشنگٹن جائیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نیویارک میں مصروفیات مکمل کرنےکےبعد واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوں گے جہاں وہ امریکی وزیرخارجہ وقومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو سےملاقات کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اورخطے میں امن واستحکام پرگفتگو ہوگی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مذاکرات اورسفارتکاری کے ذریعے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اورامریکا کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔
اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوں گے۔


























Leave a Reply