نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان نے28 مئی 1998 کو ایٹمی طاقت بن کرعالمی سطح پر اپنا مقام منوایا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مئی2025 میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی افواج اورقوم نے استقامت دکھائی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی قیادت اور قوم کا اتحاد قومی فخر ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہاکہ خطے میں امن کے لیے ہم نے پانچ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا۔ چین نے ہماری پالیسی کی توثیق سب کےسامنے کی ہے۔ چین اورپاکستان کی دوستی ہمیشہ قائم رہنے والی ہے، ہمیں سب طاقتوں سےاچھے تعلقات رکھنے چاہیں۔


























Leave a Reply