پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ‘سائیکو’ کا اہم کردار لیجنڈ اداکار شان شاہد نے اپنے لیے لکھا تھا جو مجھے دے دیا گیا۔
حال ہی میں میرا اور شان شاہد نے ایک انٹرویو دیا جس میں دونوں سینئر اداکار نے اپنی فلم ‘سائیکو’ کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکارہ میرا نے شان شاہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شان نے بہت اچھی فلم بنائی ہے، میں ابھی تک فلم کے کردار میں موجود ہوں اور اب میں اپنے کردار سے باہر آنا چاہتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ڈائریکٹر اداکارہ ہوں، اگر آپ مجھے اچھا ڈائریکٹر نہیں دے سکتے تو فلم میں کاسٹ نہ کریں۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ میرا نے انکشاف کیا کہ شان شاہد نے فلم سائیکو کا اہم کردار اپنی کسی فلم میں کرنا تھا، لیکن فلم کا سب سے بڑا کردار شان نے مجھے دے دیا۔
اداکارہ میرا کی بات پر حامی بھرتے ہوئے شان شاہد نے بتایا کہ سائیکو کا کردار میں نے اپنے لیے لکھا تھا، میں سوچتا تھا کہ اگر میں سائیکو بنو تو اس کردار کو کیسے کروں گا لیکن پھر میں نے یہ کردار میرا کو دے دیا۔
واضح رہے جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘سائیکو’ کو گزشتہ روز بڑے پردے پر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم کی کاسٹ میں سپراسٹار شان شاہد، سونیا حسین ، میرا، شبیر جان اور دیگر شامل ہیں۔


























Leave a Reply