Skip to content
  • Thursday, 28 May 2026
  • 9:42 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا اور ایران 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر متفق، ٹرمپ کی حتمی منظوری باقی: امریکی نیوز سائٹ

حالیہ پوسٹس

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی آبائی علاقے وادی تیرہ آمد پر مظاہرین کا ان کے گھر کے باہر احتجاج
  • امریکا اور ایران 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر متفق، ٹرمپ کی حتمی منظوری باقی: امریکی نیوز سائٹ
  • نائب وزیرا‏عظم اسحاق ڈار کی نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات
  • امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
تازہ ترین

امریکا اور ایران 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر متفق، ٹرمپ کی حتمی منظوری باقی: امریکی نیوز سائٹ

DAILY MITHAN May 28, 2026 0


امریکا اور ایران 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر متفق، ٹرمپ کی حتمی منظوری باقی: امریکی نیوز سائٹ

فوٹو: فائل

امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق ہو گیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس کی حتمی منظوری نہیں دی۔

ویب سائٹ کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی پیشرفت ہوگی تاہم ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ٹرمپ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید سخت اور تفصیلی مذاکرات درکار ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق منگل تک معاہدے کی زیادہ تر شرائط پر اتفاق ہو چکا تھا لیکن دونوں فریقوں کو اپنی اعلیٰ قیادت سے منظوری درکار تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بعد میں ایرانی فریق نے آگاہ کیا کہ انہیں ضروری منظوری حاصل ہوگئی ہے اور وہ دستخط کے لیے تیار ہیں، تاہم ایران نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

امریکی مذاکرات کاروں نے معاہدے کی تفصیلات سے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا لیکن انہوں نے فوری منظوری نہیں دی۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق ’صدر ٹرمپ نے ثالثوں کو بتایا کہ وہ اس پر غور کرنے کے لیے چند دن چاہتے ہیں‘۔

حکام کے مطابق 60 روزہ مفاہمتی یادداشت میں یہ بھی شامل ہوگا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بلا رکاوٹ ہوگی۔ ایک امریکی اہلکار نے وضاحت کی کہ اس کا مطلب یہ ہے نہ کوئی ٹول ٹیکس ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کی ہراسانی جبکہ ایران کو 30 دن کے اندر آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں ہٹانا ہوں گی۔

ویب سائٹ کے  مطابق امریکی بحری ناکہ بندی بھی ختم کر دی جائے گی تاہم یہ عمل تجارتی جہاز رانی کی بحالی کے تناسب سے مرحلہ وار ہوگا۔

حکام کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کا عزم بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ 60 روزہ مدت کے دوران جن ابتدائی امور پر مذاکرات ہوں گے ان میں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ختم کرنے کا طریقہ اور یورینیم افزودگی کے معاملے کا حل شامل ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق مریکا اس بات کا بھی عہد کرے گا کہ وہ مذاکرات کے دوران پابندیوں میں نرمی اور ایران کے منجمد فنڈز کی بحالی پر بات کرے گا۔ مفاہمتی یادداشت میں ایران کو اشیائے ضروریہ اور انسانی امداد کی فراہمی شروع کرنے کے لیے ایک طریقۂ کار پر بھی غور شامل ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی آبائی علاقے وادی تیرہ آمد پر مظاہرین کا ان کے گھر کے باہر احتجاج
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
نائب وزیرا‏عظم اسحاق ڈار کی نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات
DAILY MITHAN May 28, 2026
تازہ ترین
امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی کینگروز اسکواڈ میں شامل
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
تھائی اسکائی ڈائیور کی دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر لینڈنگ، عالمی ریکارڈ بناڈالا
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے اکثر اضلاع میں 31 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان، درجہ حرارت کہاں تک جا سکتا ہے؟
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری
DAILY MITHAN May 28, 2026
تازہ ترین
بجٹ میں عوام پر کم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے پرجوش ہیں، کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
وسیم اکرم کی حج کے دوران بولنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور کا کراچی کے ساتھ موازنہ غیر مناسب ہے: میئر کراچی
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
ایٹمی صلاحیت کے حصول میں ایران کو جن مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان نے انہیں عبور کیا، نائب امیر جماعت اسلامی
DAILY MITHAN May 28, 2026
تازہ ترین
سفارتکاری اسی کانام ہےکہ امریکا اور چین دونوں سے پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
شان نے ’سائیکو‘ کا کردار اپنے لیے لکھا تھا لیکن مجھے دیدیا، اداکارہ میرا کا انکشاف
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی عوام کی اکثریت ایران جنگ کے خاتمے کی خواہشمند: سروے
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کا دورہ پاکستان اختتام پذیر
DAILY MITHAN May 28, 2026
تازہ ترین
یوم تکبیر پر وزیر اعظم کا دوٹوک پیغام
DAILY MITHAN May 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN May 28, 2026
پاکستان
وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ایف سی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی سعودیہ میں ٹریننگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 28, 2026
پاکستان
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
DAILY MITHAN May 27, 2026