روس نے اسکول ہاسٹل پر حملےکے جواب میں یوکرین پر بڑے حملے کردیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف اور اوڈیسا پر میزائل اور ڈرون حملےکیے۔
رپورٹ کے مطابق کیف پر ہائپرسونک اور شنک میزائلوں سے حملے کیے گئے، دھماکوں کی آوازیں دارالحکومت کیف سے کئی کلو میٹر دور تک سنی گئیں، کئی افراد نے انڈر گراؤنڈ میٹرو اسٹیشنز میں پناہ لے لی۔
یاد رہےکہ روس نے الزام عائد کیا تھاکہ یوکرین نے لوہانسک ریجن میں اسکول ہاسٹل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوئے، روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو سخت جواب دینے کیلئے فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب یوکرین نے روسی الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔


























Leave a Reply