Preloader

اسلام آباد (5 اگست 2026): پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر پر مشتمل آر 4 گروپ نے آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کر دی۔

آر 4 گروپ کے وزرائے خارجہ کا عمان میں اجلاس ہوا جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، انہوں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے شرکا نے 4 جون 1967 کی سرحدوں پر آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور مشرقی یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی مسئلے کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین تنازع کا منصفانہ اور دیرپا حل مشرق وسطیٰ میں امن کیلیے ناگزیر ہے۔

اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ شرکا نے علاقائی استحکام کیلیے مسلسل مشاورت اور قریبی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

آر 4 گروپ نے خطے میں امن کے فروغ کیلیے باہمی ہم آہنگی جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ مکالمہ اور سفارتکاری ہی کشیدگی میں اضافے کی روک تھام کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *