دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی سالانہ رینکنگ میں ابتدائی7 ٹیموں کی پوزیشن برقرار ہے۔
ورلڈ چیمپئن بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اس کی سالانہ رینکنگ پوائنٹس میں ایک پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے۔
انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقا کا پانچواں، پاکستان کا چھٹا اور ویسٹ انڈیز کا 7 واں نمبر برقرار ہے۔
سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 ویں سے 9 ویں نمبر پر چلاگیا ہے۔ بنگلادیش ٹیم ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ افغانستان کا 10 واں، زمبابوے اور آئرلینڈ 11ویں اور 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سالانہ ٹیم رینکنگ کی پہلی 10 پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
آسٹریلیا کا آئی سی سی ویمنز ٹیم سالانہ رینکنگ میں پہلا نمبر برقرار ہے۔
انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہے۔
ویسٹ انڈیز کا چھٹا، سری لنکا کا ساتواں اور پاکستان کا 8 واں نمبر ہے۔


























Leave a Reply