Skip to content
  • Thursday, 14 May 2026
  • 12:50 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی: بھارتی کپتان کی تصدیق

حالیہ پوسٹس

  • انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
  • بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
  • پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نےکینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
  • صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی
  • نیتین یاہو نے ایران جنگ کے دوران امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی: اسرائیلی وزیراعظم آفس
تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی: بھارتی کپتان کی تصدیق

DAILY MITHAN Feb 5, 2026 0


ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی: بھارتی کپتان کی تصدیق

فوٹو: فائل 

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم روایتی حریف کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے لیے سری لنکا جائے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو سری لنکا کے شہر میں کولمبو میں شیڈول ہے۔

 تاہم حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی ہے۔ 

بھارتی کپتان سوریا کماریادیو نے پاکستان کی جانب سے گروپ میچ میں بھارت سے نہ کھیلنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم پاکستان کے بائیکاٹ کے فیصلے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے لیے  طے شدہ شیڈول کے مطابق کولمبو کا سفر کرے گی۔

جمعرات کو ممبئی میں کپتانوں کی پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے کہا  کہ ہماری سوچ بالکل واضح ہے،  ہماری فلائٹ بک ہے اور ہم جا رہے ہیں۔

پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑ رہا ہے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پر پاکستان کو اس میچ کے 2 پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور وہ 2 پوائنٹس بھارت کو مل جائیں گے۔

لیکن اگر بھارت کو پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں 2 پوائنٹس حاصل کرنے ہیں تو رپورٹس کے مطابق ضروری ہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کے پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے جہاں میچ کھیلا جانا تھا وہاں وقت پر موجود ہو اور شیڈول کے مطابق تمام تیاری کرے اور میدان میں پاکستان ٹیم کا انتظار کرے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکو ل کو فالو کرے گی اور 15 فروری کو سری لنکا میں شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی، پریس کانفرنس کرے گی اور اسٹیڈیم وقت پر پہنچے گی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق میچ والے دن پاکستان کے میدان میں نہ ہونے پر بھارت ٹیم میچ ریفری کی جانب سے آفیشل طور پر میچ منسوخ کرنے کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔

اس کے بعد ہی بھارتی ٹیم 2 پوائنٹس حاصل کرسکے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نےکینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کروڑوں روپےکی مبینہ مالی بےضابطگیوں کا انکشاف
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
ایران اب بھی اپنی میزائل صلاحیتوں کو 70 فیصد تک برقرار رکھے ہوئے ہے: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کا پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
سلمان اکرم راجہ کا الزام
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں 15 مئی کو ہونے والا اے لیول ریاضی کا پرچہ ملتوی
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
لیاقت شہیدکی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف، ستارہ شجاعت سے نوازاگیا، ایوارڈ شہید کی والدہ نے وصول کیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آئندہ 3 روز موسم شدید گرم رہنے کا امکان
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
منشیات فروش انمول عرف پنکی کا تذکرہ سینیٹ کمیٹی اجلاس تک جا پہنچا
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی دو خواتین نے سیلنگ میں نئی تاریخ رقم کردی
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی معیشت کا گیم چینجر ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی 16 ماہ سے خاموش
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
حکومت کا اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام بھیجا، امریکی سفیر برائے اسرائیل
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
8 ارب روپے سے زائد خسارہ ختم، دو سال میں ریلوے منافع بخش ادارہ بن گیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے بنیادی انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے 10 ارب روپے سے زائد کی منظوری
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
ایسا ملک جہاں زمین پر گرے آم اٹھانے پر بھی 10 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ ہے
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
حنیف عباسی کیخلاف احتجاج کیلئے شہری پارلیمنٹ احاطے میں کیسے گُھسا؟ دلچسپ حقائق سامنے آگئے
DAILY MITHAN May 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اورکابل میں کوئی فرق نہیں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب، صدر مملکت نےاعزازات تقسیم کیے
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 13, 2026