اداکار رابرٹ پینٹنسن کو اگلے جیمز بانڈ کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اگلی بانڈ گرل کے طور پر ان کے ساتھ کون ہوگی؟
ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے 16 نومبر کو 40 سالہ اداکار رابرٹ پیٹنسن کی کاسٹنگ کی تصدیق کردی جبکہ فلم میں ڈینس ولینیو ہدایت کاری کے لیے فرائض انجام دیں گے۔
اگرچہ کسی اداکارہ کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ہالی ووڈ کے متعدد ستارے ممکنہ دعویدار کے طور پر سامنے آئے ہیں جن کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔
یہ پانچ اداکارائیں ہیں جو اگلی جیمز بانڈ فلم میں پیٹنسن کے ساتھ شامل ہو سکتی ہیں۔
یہ پڑھیں: اگلا جیمز بانڈ کون ہوگا؟ نام سامنے آتے ہی ہالی ووڈ میں تہلکہ مچ گیا!
مارگریٹ کوالی پیٹنسن کی کاسٹنگ کے بعد توجہ مبذول کرنے والے ناموں میں سے ایک کے طور پر ابھری ہے، دی سبسٹینس اور میڈ میں اپنی پرفارمنس کے لیے جانی جانے والی اداکارہ نے 2025 کی آسکر تقریب کے دوران جیمز بانڈ کے خراج تحسین میں بھی حصہ لیا۔
سڈنی سوینی، جو یوفوریا اور دی وائٹ لوٹس کے لیے مشہور ہیں ان کا بھی ممکنہ انتخاب کے طور پر ذکر کیا گیا ہے، ان کا نام کچھ عرصے سے کاسٹنگ قیاس آرائیوں میں ظاہر ہوا ہے حالانکہ اس کی شمولیت کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بانڈ گرل کے لے دیگر تین ناموں میں انایا ٹیلر جوائے، فلورنس پگ اور زنڈایا شامل ہیں، فلم کی ریلیز کی تاریخ اور کاسٹ کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
