Preloader

اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ بااثر لابی نے میرا فلمی کیریئر تباہ کردیا۔

اداکار وویک اوبرائے نے 2003 میں سلمان خان کے ساتھ عوامی سطح پر ہونے والے جھگڑے کے بعد پیشہ ورانہ اور ذاتی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بااثر لابی نے ان کے بالی ووڈ کیریئر کو متاثر کیا۔

اوبرائے نے کہا کہ انہوں نے اس لیے بات کی کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ خواتین عزت کی مستحق ہیں اور یہ کہ بعض خطوط کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی میں واقعی ایک تاریک جگہ تھی، میں نے کسی چیز کے لیے کھڑے ہونے کی کوشش کی، میں ایک سوچ کے عمل سے آیا ہوں کہ ایک خاص لکیر ہے جسے آپ عبور نہیں کرتے، خواتین کا احترام اور ان کے ساتھ ایک خاص طریقے سے برتاؤ کیا جانا چاہیے، میں اس کے لیے کھڑا ہوا جو میں نے غلط سمجھا اور مجھ پر بہت زیادہ غنڈہ گردی ہونے لگی۔

ساتھیہ اداکار نے دعویٰ کیا کہ کامیاب فلمیں دینے اور ایوارڈز حاصل کرنے کے باوجود مواقع کو محفوظ کرنا مشکل ہوتا چلا گیا۔

وویک نے کہا کہ مجھے فلمیں چھوڑنی پڑی کیونکہ جن کو میں نے سائن کیا وہ کہتے تھے معاف کیجئے گا آپ کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتے۔

یہ پڑھیں: ویویک اوبرائے ’تیرے لیے‘ میں عاطف اسلم کو کریڈٹ نہ دے کر تنقید کا نشانہ بن گئے

اداکار کے مطابق کچھ فلم سازوں نے انہیں بتایا کہ انہیں انڈرورلڈ سے کالز موصول ہوئی ہیں جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام نہ کریں جبکہ کچھ لوگوں نے اسے یقین دلایا تھا کہ وہ میرے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن صرف ہفتوں بعد وہ بھی الگ ہوگئے۔

اداکار نے کہا کہ وہ خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں کیونکہ ان کے کیریئر کا ان وجوہات کی بناء پر متاثر ہوا جس کا ان کے خیال میں ان کی پرفارمنس یا پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اوبرائے نے اعتراف کیا کہ وہ غصے، تلخی اور تنہائی کے ساتھ جدوجہد کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ یہ تنازع یکم اپریل 2003 کا ہے جب وویک اوبرائے نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کی اور الزام لگایا تھا کہ سلمان خان نے انہیں ایک ہی رات میں 41 بار فون کیا، گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

اوبرائے کا دعویٰ تھا کہ ان فون کالز کا تعلق ایشوریا رائے کے ساتھ ان کے تعلقات سے تھا جو اس سے قبل سلمان کے ساتھ تعلقات میں رہ چکی تھیں، انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سلمان نے انہیں ایشوریہ سے دور رہنے کی تنبیہ کی تھی۔

سلمان نے ان الزامات کی تردید کی، اور یہ واقعہ بالی وڈ کے سب سے زیادہ زیرِ بحث تنازعات میں سے ایک بن گیا تھا۔

کام کے محاذ پر وویک اوبرائے نتیش تیواری کی ’رامائن: رائز آف اے لیجنڈ‘  میں ’ودیوت جیف‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو راون کے بہنوئی ہیں جبکہ فلم میں یش  راون کا کردار نبھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *