Preloader

(17 نومبر 2026): سابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کی لیگل ٹیم کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بیرسٹر سلمان صفدر اور سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے 3 گھنٹے سے زائد طویل ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی اب سامنے آئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان نے لیگل ٹیم کو کیس کی تیاری سے زیادہ بیانیے پر زور دینے کی ہدایت دی، لیگل ٹیم نے آج کوآرڈینیشن کانفرنس میں کل کی عدالتی پیشی کو ہنگامہ خیز بنانے کی حکمت عملی طے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا چیف جسٹس صاحبان کو خط

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ لیگل ٹیم کو ہدایت دی گئی کہ کل عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کا معاملہ اٹھایا جائے، بانی پی ٹی آئی نے ان سے کہا کہ ’میرے بلڈ پریشر ہائی اور 85 فیصد بینائی ختم ہونے کا دعویٰ عدالت میں کیا جائے۔ بشریٰ بی بی کے سیل میں سانپ، بچھو اور خراب حالات کا شور مچایا جائے‘۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق وزیر اعظم کی لیگل ٹیم کا منصوبہ ہے کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی کو تاخیری حربوں سے روکا جائے، تاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سردیوں کی چھٹیوں تک ملتوی ہو جائے، عدالت میں شور کر کے فیصلے کی قانونی حیثیت کو متنازعہ بنایا جائے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم کی حکمت عملی ہے کہ کیس کو طول دے کر میڈیا اسپیس اور شور و غوغا برقرار رکھا جائے، لیگل ٹیم کا فوکس کیس کی میرٹ پر نہیں بلکہ صحت کے بیانیے اور کارروائی میں رکاوٹ پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *