Preloader

ڈھاکا: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ساف فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے ہرایا۔

بھارت کی جانب سے سہیل بھٹ اور سندیپ مندی نے ایک، ایک مرتبہ گیند کو جال کے اندر پہنچایا جبکہ پاکستان کے لیے واحد گول عالمگیر غازی نے اسکور کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے ریکارڈ 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ جیتی ہے۔

پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔پہلے ہاف کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول  عالمگیر غازی نے کیا۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

دوسرے ہاف کے 61 ویں منٹ میں بھارت نے گول کرکے پاکستان کی برتری ختم کی۔ بھارت کی جانب سے پہلا گول سہیل بھٹ نے کیا۔ بھارت کی جانب سے  دوسرا گول کھیل کے 88 ویں منٹ میں سندیپ نے کیا اور بھارت کو برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی جنید کو فاؤل پر ریڈکارڈ دکھایا گیا جس کے بعد پاکستان نے بقیہ وقت میں میچ 10 کھلاڑیوں سے کھیلا۔

بھارت کےخلاف فائنل میں قومی ٹیم کی قیادت عبداللہ اقبال کر رہے تھے۔

خیال رہےکہ پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے شکست دے کرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *