Preloader

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ جامعہ کراچی میں جن صاحب کو ڈین لا فیکلٹی لگایا گیا ہے ان کے پاس ماسٹر کی ڈگری بھی نہیں ہے۔

ایم کیو ایم رہنما علی خورشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ ایک ہے تو سرکاری جامعات میں کراچی کا مخصوص کوٹہ کیوں ہے؟ لیاری میڈیکل یونیورسٹی میں رنچھوڑ لائن کا بچہ کیوں داخلہ نہیں لے سکتا؟

انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل بنوا کر ایم ڈی کیٹ پاس کرلیا جاتا ہے، مہران یونیورسٹی کی 953 سیٹوں میں کراچی کوٹہ صرف 20 سیٹ ہے۔

علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے ڈومیسائل پیسوں کے عوض بیچے جارہے ہیں، کراچی کےحقوق پر ڈاکا ڈالو گے تو لوگ تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ کیا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اس پر لب کشائی کریں گے؟ انہوں نے حکام سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *