Preloader

(15 نومبر 2026): وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سالک حسین نے مریم نواز کے قانونی نوٹس کا تحریری جواب بھجوا دیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا تھا۔

چوہدری سالک حسین کا بیان

وفاقی وزیر نے اے آر وائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں پنجاب حکومت اور صوبے میں جاری کرپشن کا ذکر کیا تھا، جس پر شدید سیاسی ردعمل سامنے آیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس شواہد تو نہیں ہیں مگر پنجاب میں کرپشن کی کہانیاں روز سنتا ہوں، وہاں کرپشن کی فائلیں نہیں بلکہ الماریاں بھر گئی ہوں گی۔

چوہدری سالک حسین نے صوبائی بجٹ کی تقسیم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا سارا بجٹ لاہور چلا جاتا ہے اور پھر ان کی مرضی ہے کہ کیسے تقسیم کریں، جہاں حکومت کے لوگ جیتے ہیں وہاں سب کچھ دے دیا جاتا ہے، جبکہ جس ضلع میں ان کے لوگ نہیں جیتے وہ پورا ضلع محروم رہتا ہے۔

نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے انہوں نے تبصرہ کیا تھا کہ کیا کوئی چاہے گا کہ بڑے محل سے نکل کر 10 مرلے کے گھر میں آ جائے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *