Preloader

آئی سی سی نے 2035 تک کے بڑے ایونٹس کے لیے میزبانوں اور شیڈول کی تصدیق کر دی۔

آٹھ سال میں بارہ میگا ایونٹس اور بھرپور کرکٹ نے شائقین کا خوش کر دیا۔ آئی سی سی نےدوہزار پینتیس تک مینز کرکٹ کے بارہ عالمی ایونٹس کی منظور دیدی جب کہ دوہزار اکتیس تک ٹورنامنٹس کے میزبان ممالک کی بھی تصدیق کر دی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ دوہزار انتیس اور اکتیس کے فائنل انگلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ دوہزار انتیس کی چیمپئنز ٹرافی انڈیا ہوسٹ کرے گا جب کہ دوہزار اکتیس کا ففٹی اوور ورلڈکپ بھارت اور بنگلادیش میں کھیلا جائے گا۔

دوہزاراٹھائیس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جبکہ دوہزار تیس کے ایونٹ کی میزبانی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کریں گے۔

لاس اینجلس اولمپکس دوہزار اٹھائیس کا مینز کرکٹ کوالیفائر پانچ سے تیرہ فروری بنگلادیش میں ہوگا۔ ویمن اولمپک کوالیفائر کی میزبانی چھبیس فروری سے پانچ مارچ تک امریکا کرےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *