Preloader

(14 نومبر 2026): نیشنل ڈیجیٹل ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا) نے ہیپاٹائٹس سی سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان کر دی۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیپاٹائٹس سی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب آن لائن دستیاب ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے قومی پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے مقرر کردہ مراکز سے ٹیسٹ کروانے والے افراد اب نادرا کی ویب سائٹ کے ذریعے ہیپاٹائٹس سی نیگیٹو سرٹیفکیٹ، ہیپاٹائٹس سی نیگیٹو کی تصدیق (PCR Confirmation) اور علاج مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا میں جانشینی سرٹیفکیٹ کیلیے درخواست دینے والوں کیلیے اہم خبر

اتھارٹی کے مطابق پہلی بار سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس 100 روپے ہے جبکہ دوبارہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوئی فیس نہیں، سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلیے اس لنک پر کلک کریں۔

پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر کب تک شناختی کارڈ بنوایا جا سکتا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *