پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت کامیسٹس یونیورسٹی کے مختلف کیمپس میں مفت تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔
حکومت پنجاب کے مطابق رجسٹرڈ کارکنان/ کان کنان اور ان کے بچوں کے لیے COMSATS یونیورسٹی اسلام آباد اور اس کے ایبٹ آباد، واہ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی کیمپسز میں داخلے برائے سپرنگ 2027 کا آغاز ہوگیا ہے۔
یونیورسٹی میں داخلے کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ اسلام آباد میں 18 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
داخلے کے خواہشمند طلبا لاہور میں 4 جنوری 2027 تک درخواست دے سکتے ہیں جبکہ واہ و ایبٹ آباد اور اٹک میں داخلے کی آخری تاریخ بالترتیب 4 اور 11 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔

اٹک کے رہائشی طلبا 15 جنوری کو داخلے کے لیے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ ساہیوال اور وہاڑی میں 22 جنوری 2027 کی تاریخ رکھی گئی ہے۔
علاوہ ازیں آن لائن اپلائی کریں اور مکمل دستاویزات متعلقہ کیمپس کے ایڈمشن آفس میں جمع کروائیں۔ تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: www.comsats.edu.pk
