بھارت کے خلاف ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں کامیابی پر ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کپتان شےہوپ کی شاندار بیٹنھ کی تعریف کی ہے۔
کپتان شے ہوپ نے 162 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی قیادت کی اور بھارت کی جانب سے بنائے گئے بڑے اسکور کے باوجود ویسٹ انڈیز کو ایک یادگار فتح سے ہمکنار کیا۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کی یہ اننگز اس وقت سامنے آئی جب وہ بھارت کی پوری اننگز کے دوران وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے چکے تھے، جس کی وجہ سے بلے بازی میں ان کی کارکردگی اور بھی زیادہ متاثر کن ہو گئی۔

ڈیرن سیمی نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کا مشکل وقت میں ذمہ داری سنبھالنا کوئی نئی بات نہیں، لیکن 50 اوورز تک وکٹ کیپنگ کرنے کے بعد پیڈز پہن کر میدان میں اترنا اور ایسی شاندار اننگز کھیلنا واقعی خاص بات تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں بھارت کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف تھے اور ہمارا مقصد ایسی ٹیم کے مقابلے میں اپنی کارکردگی کو پرکھنا تھا ہم نے ثابت کیا کہ جب ہم طویل عرصے تک مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تو دنیا کی نمبر ون ٹیم کا مقابلہ کر سکتے ہیں ہم اس تجربے سے بہت کچھ سیکھیں گے۔
