وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے اہم اطلاع ہے کہ پیر کے روز متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
آئیسکو نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث مخصوص فیڈرز پر بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی چند گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں صبح 7 سے دوپہر دو، اور صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قابلِ قدر صارفین کو ہونے والی زحمت پر مخلصانہ معذرت خواہ ہے اور تعاون پر شکر گزار ہے۔
