اسلام آباد : حج 2027 کے لیے سرکاری عازمین حج کے لیے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ آج 5 اکتوبر سے شروع ہوگی۔
سرکاری حج اسکیم کے سلسلے میں دوسری قسط کی وصولی آج رات12بجے سےشروع ہوگی جس کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے عازمین حج مقررہ مدت کے دوران حج واجبات کی دوسری قسط پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے 5سے20اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔
عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر حج واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں جبکہ حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت آج رات12بجے بند کردی جائے گی۔
پیکیج ترمیم کے خواہشمند عازمین حج آج رات 12 بجے سے پہلے اپنی کارروائی مکمل کرلیں، دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پراپ لوڈ ہوگا، مقررہ تاریخ 20 اکتوبر تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور کی جائے گی اور درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ میں واپس کردیے جائیں گے۔
سرکاری حج اسکیم میں کن افراد کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا؟ خواہمشندوں کے لیے اہم خبر
