کراچی کے علاقے سی ویو میں گاڑی سے لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا ہے اور قاتل پولیس اہلکار نکلا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے قتل کرنے کے بعد ملزم کے فرار ہوتے وقت کے مناظر سامنے لے آیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل اسرار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس میں بھرتی ہونے سے قبل مقتول کا سیکیورٹی گارڈ تھا، ملزم پولیس لائنز سول لائنز کا رہائشی اور فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات ہے، اس کا یونیفارم گاڑی میں تھا اور قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
کراچی : سی ویو کے قریب کھڑی گاڑی سے پراپرٹی ڈیلر کی لاش برآمد
فائرنگ کے بعد ملزم چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر اترا، کچے کے راستوں سے یدل گیا اور آگے جاکر موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لی پھر جس قونصل خانے میں تعینات تھا وہیں اترا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسرار کی جانب سے متضاد بیان دیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سی ویو میں کھڑی گاڑی سے پراپرٹی ڈیلر کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
