Preloader

(30 ستمبر 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم لیوی پر ریلیف دیں گے تو ٹھیک ورنہ ہمارا ٹرین مارچ شروع ہوا جائے گا۔

حیدرآباد میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چند دن کی مہلت دی ہے ہمارا احتجاج جاری ہے صرف مارچ مؤخر کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپس آگئے وہ ریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ میں ایک بیداری محسوس ہوئی ہے، 18 سال میں سندھ بہت پیچھے چلا گیا ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، کراچی اور حیدر آباد میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں، بہترین صوبے کو پیپلز پارٹی نے تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہدف سے 99 ارب زیادہ وصول کر لیے، ذرائع

انہوں نے کہا کہ جاگیردار اور سرمایہ کار اسمبلیوں میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں، سندھ میں کچے اور پکے کے ڈاکو پوری طرح لوٹ رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ پیٹرولیم لیوی بھتہ اور گندم چینی مافیا کو ختم کرنا ہوگا، کرپشن حیسکو کرتی ہے اور کا پیسہ عوام بھرتے ہیں، کوئی پیٹرولیم لیوی اور کسانوں کی بات نہیں کرتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *