کیا اداکار احد رضا میر اور اداکارہ مایا علی حقیقی زندگی کے بھی کپل ہیں یہ بحث سوشل میڈیا پر کی جارہی ہے۔
حال ہی میں احد رضا میر اور مایا علی نجی ٹی وی کے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آنے پر خبروں کی زینت بنے رہے اب اسکرین پر ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا اور لوگوں کو وہ دور یاد آ گیا جب احد، مایا کو پسند کیا کرتے تھے۔
ڈرامے کی ہدایت کاری میں کچھ خامیوں کے باوجود اس جوڑی کے درمیان بہترین کیمسٹری (باہمی ہم آہنگی) واضح طور پر دکھائی دی۔
تاہم اب احد رضا میر نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی ہے جس کے دوران ان کے باریک بین مداحوں نے ایسی چیزوں پر غور کرنا شروع کیا جن کا تعلق مایا علی سے جڑتا تھا۔
یہ پڑھیں: اداکار احد رضا میر کا شوبز انڈسٹری سے وقفے کا اعلان، مداح حیران
اداکار نے ‘سورج مکھی’ کی تھیم کے ساتھ سالگرہ منائی اور دیوار پر آویزاں اپنی زندگی کی مختلف تصاویر کے سامنے پوز بھی دیے جن تصاویر میں ایک تصویر ڈرامے کے سیٹ سے مایا علی کے ساتھ بھی تھی۔
مداحوں نے تصاویر کو زوم کر کے تفصیلات تلاش کرنا شروع کر دیں۔
یہ وہی تصویر تھی جو احد رضا میر کی سالگرہ والی دیوار پر موجود تھی اور جسے مایا علی نے اس سے قبل اپنے اور احد کے مشترکہ ڈرامے کے اختتام پر الوداعی پوسٹ کے طور پر شیئر کیا تھا۔
یہ سب سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا لوگوں نے دیکھا کہ احد کی والدہ اور مایا علی نے بھی ایک دوسرے کو فالو کرلیا ہے۔
ایک شخص نے لکھا کہ احد کی تو لاٹری نکل آئی۔ دوسرے نے کہا کہ مجھے تو پہلے ہی اس کا علم تھا۔
