Preloader

ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث توسیع کے منصوبے متاثر ہونے پر اوپیک پلس (OPEC+) نے تیل کی پیداواری صلاحیت کے جائزے کو مؤخر کر دیا ہے۔

معاملے سے واقف دو ذرائع نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ اوپیک پلس (OPEC+) کی جانب سے رکن ممالک کے لیے 2027 کے تیل کی پیداوار کے کوٹے کا تعین کرنے میں مددگار جائزے کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اس تاخیر کی وجہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں میں خلل پڑنا ہے، جس سے مستقبل کی پیداواری صلاحیت کے تخمینے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں۔

اوپیک پلس — جو ’پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم‘ (OPEC) اور اس کے ساتھ روس و دیگر اتحادی ممالک پر مشتمل ہے،  نے 2027 کے کوٹے مقرر کرنے سے قبل تمام اراکین کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی تکمیل ستمبر 2026 کے آخر تک متوقع تھی۔

ذرائع کے مطابق مقررہ وقت گزر چکا ہے اور اب توقع ہے کہ اس جائزے کا عمل نومبر کے وسط تک مکمل ہو جائے گا۔

تیل پیدا کرنے والے گروپ ‘اوپیک’ (OPEC) نے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

جون میں ہونے والے گروپ کے گزشتہ اجلاس میں اوپیک نے اس بات کی توثیق کی تھی کہ “تمام (رکن) ممالک کے لیے زیادہ سے زیادہ پائیدار پیداواری صلاحیت (MSC) کے جائزے کی تکمیل انتہائی اہم ہے، تاکہ اسے 2027 کی پیداواری بنیادوں (baselines) کے تعین کے لیے بطور حوالہ استعمال کیا جا سکے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *