Preloader

اسلام آباد (2 اکتوبر 2026): وزیر اعطم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت نے طے کیا کہ دھرنے اور لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہییں۔

رانا ثنا اللہ اپوزیشن سے سیاسی مسائل پر مذاکرات کرنے والی وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ آج کی ملاقات کا ماحول خوشگوار تھا، اپوزیشن کی جانب سے دوسرے سیشن میں بیرسٹر گوہر اور راجہ ناصر عباس نے زیادہ گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران اپوزیشن سے لانگ مارچ کی طرف نہ جانے کا کہا گیا ہے، طے ہوا ہے کہ ایسی کوئی بات نہ کی جائے جو کل کی ملاقات پر اثر انداز ہو، پی ٹی آئی وفد کو کہا ہے کہ اپنے مطالبات کیلیے سیاسی طریقہ کار اپنائیں اور تشدد کے راستے پر نہ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت، پیپلزپارٹی کے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے دوران گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ اپوزیشن نے مقدمات، گرفتاریوں اور عمران خان کے علاج و ملاقات پر بات کی، ہم نے خیبر پختونخوا کی حکومت سے متعلق بات چیت کی، پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کیلیے صوبائی حکومت سے متعلق مکمل تعاون ہے، پی ٹی آئی کو مطالبات کیلیے احتجاج ہی کرنا ہے تو وہ پشاور یا مردان میں کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی و عسکری قیادت نے طے کیا کہ دھرنے اور لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہییں، اگر کسی کو مسئلہ ہے تو پشاور، کراچی یا لاہور میں احتجاج کرے، گورنر راج یا ایمرجنسی کے آپشنز کسی نہ کسی وجہ سے دستیاب ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *