Preloader

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کی خبروں پر وضاحت پیش کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شعیب اختر سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رابطہ کیا ہے اور امکان ہے کہ انہیں چیف سلیکٹر بنایا جائے گا تاکہ وہ پاکستان کرکٹ کو بہتر کرسکیں۔

تاہم شعیب نے ان خبروں پر اب وضاحت پیش کی ہے۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں ان دنوں ہیوسٹن میں ہوں، ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی میری کوئی میٹنگ ہوئی ہے، میں بالکل بھی انٹرسٹڈ نہیں ہوں، میں ایسی خبریں سن رہا ہوں کہ بڑا عہدہ لے رہا ہوں اور پیسے مانگ لیے ہیں یہ سب فیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں لیکن بورڈ میں کوئی بھی عہدہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *