لندن: پاکستان ملٹری اکیڈمی( پی ایم اے) کی نمائندہ ٹیم نے سالانہ بین الاقوامی فوجی مقابلے میں 16 فوجی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کی نمائندہ ٹیم نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے سالانہ بین الاقوامی فوجی مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 بین الاقوامی فوجی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر حیدر گلزار کی قیادت میں 9 رکنی پاکستانی دستے نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ مقابلے میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم 5 جون کو برطانیہ پہنچی اور سخت ترین مقابلے میں اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہترین تربیت اور غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس شاندار کامیابی کو پاکستان آرمی کے اعلیٰ تربیتی معیار، پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سینڈہرسٹ میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والی اس کامیابی نے ایک بار پھر پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عالمی فوجی مقابلوں میں نمایاں مقام کو اجاگر کیا۔






















Leave a Reply