Skip to content
  • Thursday, 11 June 2026
  • 10:01 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • صدر ٹرمپ نے ڈیل میں تاخیر پر مایوس ہوکر ایران پر دوبارہ حملے کا حکم دیا: امریکی ویب سائٹ

حالیہ پوسٹس

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا
  • ہڑتال اور مس کنڈکٹ، محکمہ صحت بلوچستان نے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا
  • امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
  • امریکا کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
  • صدر ٹرمپ نے ڈیل میں تاخیر پر مایوس ہوکر ایران پر دوبارہ حملے کا حکم دیا: امریکی ویب سائٹ
تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے ڈیل میں تاخیر پر مایوس ہوکر ایران پر دوبارہ حملے کا حکم دیا: امریکی ویب سائٹ

DAILY MITHAN Jun 11, 2026 0


صدر ٹرمپ نے ڈیل میں تاخیر پر مایوس ہوکر ایران پر دوبارہ حملے کا حکم دیا: امریکی ویب سائٹ

فوٹو: فائل 

امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونکڈ ٹرمپ آگ بگولہ ہوگئے تھےکہ ایران انہیں تجاویز کاجواب نہیں دے رہا اور مایوس ہوکر انہوں نے ایران پر نئے حملےکا حکم دے دیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے 2 سینئرامریکی اہلکاروں سے بات چیت کی بنیاد پر ایران کیخلاف نئی کارروائی کا پس منظر بتادیا۔

صحافی کا کہنا ہےکہ ایران پر حملے کا ٹریگر اپاچی ہیلی کاپٹر گرایا جانا بنا مگر پس منظر میں صدر ٹرمپ کی مایوسی بڑھ رہی تھی کہ ایران نے 2 ہفتے گزرنے کے باوجود امریکی تجاویز پر جواب ہی نہیں دیا تھا۔ 

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق حملے امریکا کا اثر بڑھانے کے لیے کیے گئے تاہم اس بات کاخیال رکھا گیا کہ جانی نقصان نہ ہو تاکہ ڈیل کا امکان ختم نہ ہوجائے۔

امریکی اہلکار نے کہا کہ جب فائٹر جیٹ اپنے ہدف کی جانب روانہ ہوئے تو ایران کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ فوجی اہداف نشانہ بنائے جائیں گے اور یہ بھی کہ اگر اپاچی کے پائلٹ ہلاک ہوتے تو آج بالکل مختلف صورتحال ہوتی۔

امریکی اہلکار کے مطابق اسی دوران قطری ثالث بھی تہران سے بات کر رہے تھے کہ مذاکرات کا عمل بحال کیا جائے اور خلا پُر کیا جائے۔حملے سے کئی گھنٹےپہلے وائٹ ہاؤس نے ایک اورکوشش کی تھی کہ ایران کی طرف سے ٹرمپ کی تجاویز پرجواب مل جائے اور خبردارکیا تھاکہ وقت نکلا جارہا ہے۔جس پر ایران نے کہا تھا کہ ابھی جواب تیار نہیں اور یہ بھی کہ اگر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب دیا جائےگا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق مطابق بدھ کوبھی جب قطری اور ایرانی اہلکاروں کی ملاقات ہوئی اس وقت بھی صدر ٹرمپ نے نئی دھمکی دی کہ ہم دیکھیں گے کہ ڈیل کا کیا ہوتا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران سے ڈیل پچھلے ماہ ہی طے کرلی جاتی مگر اپنے مندوبین کی جانب سے شرائط منظور کیے جانے کے باوجود 29 مئی کو سیچوئشن روم میٹنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے ایران سے درخواست کی کہ جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کے مسودے میں دو ترامیم کرلی جائیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایک شرط یورینئیم افزودگی میں کمی اور دوسری ہرمز سےگزرنے والے جہازوں سے ٹیکس نہ لینے سے متعلق تھی۔بدلے میں صدر ٹرمپ یورینئیم کی ڈاؤن بلینڈنگ ایرانی سرزمین پر آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہونے کی اجازت دینے کے لیے تیار تھے۔جس پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ردعمل کیلئے انہیں چار سے پانچ روز دیے جائیں تاہم دو ہفتے گزر گئے اور جواب نہ آیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق  ڈیل سےمتعلق ان کا وعدہ پورا نہ ہونے کی منفی میڈیا کوریج نے صدر ٹرمپ کی مایوسی بڑھادی۔ساتھ ہی دائیں بازو کے قدامت پسندوں نے بھی تنقید شروع کردی کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر رویہ بہت نرم کرلیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ  معاملہ اور خراب اس بات سے ہوگیا کہ ایرانیوں نے عوامی سطح پر یہ کہنا شروع کردیا کہ کچھ ایرانی منجمد اثاثے ڈیل سے پہلے بحال ہونے والے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کہہ رہے تھے کہ اثاثے اسی وقت بحال ہوں گے جب ایران کچھ وعدے پورا کرےگا۔

امریکی اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ ان بیانات سے مایوس ہوگئےتھے اوراپنے موقف پر قائم تھے مگر انہوں نے واضح کیا کہ ایرانیوں کو منجمد اثاثوں میں سے اربوں ڈالر مل جائیں گےاگر وہ نیوکلئیر مطالبات ماننا شروع کردیں۔

پچھلے 12 روز میں امریکی مذاکرات کار اور علاقائی ثالث ایران کو باور کرارہے تھے کہ اس سے پہلے کہ معاملات بگاڑنے والے مذاکرات ثبوتاژ کردیں یا کوئی ٹیکٹیکل واقعہ مذاکرات متاثر کردے، امریکی تجاویز کاجواب دیدیا جائے۔پچھلے ہفتے عباس عراقچی نے علاقائی ثالثوں کو آگاہ کیا تھا کہ ایران کا ردعمل سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کو منظوری کیلئے بھیجا جاچکا ہےاور اتوارتک وائٹ ہاؤس کو جواب مل جائےگا۔

امریکی اہلکار کے مطابق ایک ہی روز بعد اسرائیل نے بیروت پر حملہ کردیا، ایران نےاسرائیل پر جوابی کارروائی کی جس پراسرائیل نے تہران پرحملہ کیا۔اس صورتحال میں علاقائی ثالث نے ایران سےکہاکہ انہوں نے اسرائیل پرحملہ کرکے بڑی غلطی کی ہے کیونکہ اسطرح نیتن یاہو کو مذاکرات ثبوتاژ کرنے کا سنہری موقع مل گیا۔اس کے بعد اپاچی ہیلی کاپٹر واقعہ ہوگیا۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 2روز میں دوحہ میں قطری ثالثوں کے ساتھ ایرانیوں اور امریکی اہلکاروں کی متوازی بات چیت بھی ہوئی۔ قطر نے معاملات طے کرانےکیلئے سہ فریقی میٹنگ کی کوشش بھی کی مگر ایران نے انکار کردیا تھا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق صدرٹرمپ کی جانب سے حملے کا حکم دیے جانے تک انتظامیہ یہ طے نہیں کر سکی تھی کہ آیا ایران نے اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا بھی یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے دو اہلکاروں نے کہا کہ اگر یہ حادثہ بھی تھا تب بھی امریکا کوردعمل دینا ہی تھا تاکہ یہ دکھایا جاسکے کہ امریکا آبنائےہرمز میں ایران کے اقدامات کو نہیں مانتا۔حملہ نہ کیا جاتا توامریکا کی پوزیشن کمزور نظرآتی اورمذاکرات میں موقف کمزور ہوجاتا۔ 

امریکی اہلکار کے مطابق ڈیل اب بھی مذاکرات کی میز پر موجود ہے مگر ایران معاملہ تاخیر کاشکار کرتا ہے توٹرمپ کے نزدیک اسےقیمت چکانا ہوگی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
ہڑتال اور مس کنڈکٹ، محکمہ صحت بلوچستان نے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
تازہ ترین
امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمد و رفت بند کر دی
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
حیدرآباد میں شادی کی تقریب کا بچا ہوا کھانا درجنوں افراد کیلئے بیماری کا سبب بن گیا
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی میں مستقل نفری، انفرا اسٹرکچر اور جدید آلات کی کمی کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ، پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ اسمبلی کے قریب ملزمان 55 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے: تاجر کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکیلئے رضامندی ظاہرکردی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی کا خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
عوامی ایکشن کمیٹی کی تاریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، آڈیوز بھی آئی ہیں کہ پیچھےکون ہے: اعظم نذیر تارڑ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
آج سے 15 جون تک بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، سیلابی صورتحال کا خدشہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
این ایف سی ایوارڈکو قبائلی اضلاع کیلئےاپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، وزیراعظم نے 180 روز میں این ایف سی کو فائنل کرنےکا وعدہ کیا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
نئی ٹیموں کی شمولیت سے پی ایس ایل کی آمدن میں نمایاں اضافہ، منافع 2 ارب سے بڑھ کر ساڑھے7 ارب روپے سے تجاوز کرگیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
کالعدم ایکشن کمیٹی کامطالبہ تھا حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیرکا پاکستان سے الحاق کیا جائےگا: راناثنااللہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور لیڈی ایچیسن اسپتال کی ایم ایس نے پرائیویٹ بلاک مریضوں کے بجائے اپنی ساس کیلئے مختص کردیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن خودمختاری اور قومی وقار پرکسی قسم کا سمجھوتہ بھی قبول نہیں کرےگا: ایرانی صدر
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، وہ اسے پورا کرے، اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے: بیرسٹرگوہر
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو نے ہتھیارڈال دیے، ایس ایس پی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق موجودہ نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی: رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
پاکستان
مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
پاکستان
پنجاب حکومت وفاق کو مالی رعایت دینے پر تیار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز،آئی پی پیز کو اضافی ادائیگی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026