اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کا فیصلہ کرلیا۔
اعلامیےکے مطابق وزیراعظم نے وزارت فوڈ سکیورٹی کو پاسکو کے ذریعےگندم سپلائی کے احکامات جاری کردیے۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کے اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا ہے۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثرگندم سپلائی یقینی بنانےکی ہدایت جاری کردی گئیں، وزیراعظم کا اقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے عملی قدم ہے۔


























Leave a Reply