Skip to content
  • Wednesday, 10 June 2026
  • 8:32 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کالعدم ایکشن کمیٹی کامطالبہ تھا حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیرکا پاکستان سے الحاق کیا جائےگا: راناثنااللہ

حالیہ پوسٹس

  • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
  • جرمنی میں بین الاقوامی ائیرو اسپیس نمائش آئی ایل اے کا آغاز
  • کالعدم ایکشن کمیٹی کامطالبہ تھا حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیرکا پاکستان سے الحاق کیا جائےگا: راناثنااللہ
  • لاہور لیڈی ایچیسن اسپتال کی ایم ایس نے پرائیویٹ بلاک مریضوں کے بجائے اپنی ساس کیلئے مختص کردیا
  • ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن خودمختاری اور قومی وقار پرکسی قسم کا سمجھوتہ بھی قبول نہیں کرےگا: ایرانی صدر
تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی کامطالبہ تھا حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیرکا پاکستان سے الحاق کیا جائےگا: راناثنااللہ

DAILY MITHAN Jun 10, 2026 0


کالعدم ایکشن کمیٹی کامطالبہ تھا حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیرکا پاکستان سے الحاق کیا جائےگا: راناثنااللہ

فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی  امور  سینیٹر  رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی  نے مطالبہ کیا تھا کہ حلف نامے  سے  یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیر کا  پاکستان کے  ساتھ  الحاق کیا  جائےگا۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرکی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا کسی جماعت سے تعلق نہیں، وہ الیکشن میں حصہ لینے کو تیار نہیں، ایکشن کمیٹی 2023 میں سامنے آئی، انہوں نےکہا گندم پر سبسڈی دی جائے اوربجلی کی پیداواری قیمت ہو، انہوں نے تب مظفرآباد میں دھرنا دیا تھا، 30 ارب روپےکا پیکج دیا گیا،10 ارب بجلی منصوبےکے لیے دیے، آزاد کشمیر میں 3 روپے یونٹ بجلی دی جارہی ہے، باقی ملک 48 روپے دے رہا ہے،دو دیرینہ مطالبات پورے کیے لیکن وہ شکریہ کے بجائے 38 مطالبات لے آئے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی دو دن ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات چیت کی، اس میں سے 37  پر حکومت نے ان سے تحریری معاہدہ کیا، ان کا ایک مطالبہ تھا کہ مہاجرین کی نشست ختم کردی جائے، انہوں کہا کہ مہاجرین سیٹوں کے ممبران کو وزیر نہ بنایا جائے، ہم نے انہیں کہا سیٹیں ختم کرنا انتظامی اختیار نہیں، مہاجرین کو حق رائے دہی سےکیسے محروم کیا جائے، انہوں نےکہا کہ کمیٹی بنادیں ہمیں بھی لوگوں کو مطمئن کرنا ہے۔

  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امورکا کہنا تھا کہ اب دانستہ طور پر انہوں نے 9 جون کا لانگ مارچ کا الٹی میٹم دیا، انہیں جنوری میں معلوم تھا کہ 4 اگست سے پہلے انتخابات ہونے ہیں، ان کا پلان تھا کہ الیکشن نہ ہونے دیا جائے، ابھی ہم دوبارہ ان سے مذاکرات کرنےگئے، انہیں ایک ایک بات کا حساب دیا، انہوں نے کہا حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیرکا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا جائےگا، ان سے کہا کہ ریفرنڈم میں یہ سوال رکھ دیتے ہیں،انہوں نے کہا ریفرنڈم منظور نہیں، انہیں کہا اے پی سی بلالیں، انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں کو نہیں مانتے، انہوں نے معاملہ قانون سازاسمبلی کو بھیجنے پر انکار کیا، انہوں نے کہا ہم 9 جون کو مظفر آباد آئیں گے، آزاد کشمیرسپریم کورٹ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی اس معاملے پرقانون سازی نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی ایگزیکٹو فیصلے سے یہ سیٹیں ختم نہیں کی جاسکتیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے وہاں پر فائرنگ کی، وہ لشکرکشی کر رہے ہیں، بھارت کے چینلز سب خبریں دے رہے ہیں کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، وہ بتارہے ہیں کہ بھارت کے سندور 2 آپریشن کا کیا چل رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کے لوگوں نےکشمیرکی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں، کشمیرکی آزادی کی بنیاد ہی الحاق پاکستان تھی، پاکستان ہر قیمت پر آزادکشمیر کا تحفظ کرےگا، شرپسند بھارت کے آلہ کاربن کرخرابی کرتے ہیں تو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں65 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا، وہاں سارا دن کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، پوری دنیا نے کہا کہ شفاف  اور فری انتخابات ہوئے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور لیڈی ایچیسن اسپتال کی ایم ایس نے پرائیویٹ بلاک مریضوں کے بجائے اپنی ساس کیلئے مختص کردیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن خودمختاری اور قومی وقار پرکسی قسم کا سمجھوتہ بھی قبول نہیں کرےگا: ایرانی صدر
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، وہ اسے پورا کرے، اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے: بیرسٹرگوہر
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو نے ہتھیارڈال دیے، ایس ایس پی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنا اور دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
گردوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بننے والی 8 عام عادات
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
قومی اقتصادی کونسل نے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اہم معاشی اہداف کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران کے پُلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے پر غور شروع کردیا: امریکی میڈیا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
سانحہ بلدیہ کے دو ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا سپریم کورٹ سے بری
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
پاک آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹرماہ نورکی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی ہوگی: اسپتال ذرائع
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
پی پی سے مذاکرات کامیاب
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
7 دن تک سمندر میں بہنے والا شخص کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ماہرہ خان کی برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی افریقا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
اسپتال میں دم توڑنے والی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، زیادتی کے شواہد نہیں ملے
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کا کروم ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنیکا مشورہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاک افغان بارڈر پر پاکستان کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک ہوئے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
پاکستان
پنجاب حکومت وفاق کو مالی رعایت دینے پر تیار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز،آئی پی پیز کو اضافی ادائیگی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026