Skip to content
  • Wednesday, 10 June 2026
  • 4:56 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 7 دن تک سمندر میں بہنے والا شخص کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

حالیہ پوسٹس

  • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
  • سانحہ بلدیہ کے دو ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا سپریم کورٹ سے بری
  • پاک آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید
  • ڈاکٹرماہ نورکی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی ہوگی: اسپتال ذرائع
  • پی پی سے مذاکرات کامیاب
Headline تازہ ترین

7 دن تک سمندر میں بہنے والا شخص کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

DAILY MITHAN Jun 10, 2026 0


7 دن تک سمندر میں بہنے والا شخص کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

لہریں اس شخص کو بہا کر لے گئی تھیں / اسکرین شاٹ

تصور کریں کہ آپ سمندر میں پھنس جائیں اور کھانے کے لیے کچھ نہ ہو تو کیا کریں گے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین میں ایک شخص 7 دن تک سمندر میں پھنسے رہنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا۔

چِن نامی شخص کو جون 2026 کے شروع میں صوبہ ہینان کی چینگ مائی کاؤنٹی کے قریب سمندر میں 2 ماہی گیروں نے بچایا۔

27 مئی کو یہ شخص ہینان کے صدر مقام Haikou کے ساحل پر چہل قدمی کر رہا تھا جب تند و تیز لہروں میں بہہ گیا۔

39 سالہ چِن کا تعلق گوانگشی سے ہے اور وہ اس جگہ سیاحت کے لیے آئے تھے۔

اس سے قبل انہوں نے کبھی بھی سمندر میں تیراکی نہیں کی تھی اور چہل قدمی کے دوران ان کے پاس زندگی بچانے والی کوئی چیز نہیں تھی۔

چِن گہرے پانیوں میں پہنچ گئے اور مدد کے لیے فون بھی نہیں کرسکے کیونکہ ان کا موبائل فون گم ہوگیا تھا۔

وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے ٹراؤزر، جوتوں، گھڑی اور انگوٹھی کو اتار دیا جبکہ سمندر میں بہتے رہے۔

7 دن تک سمندر میں بہنے والا شخص کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

یہ وہ شخص ہے / اسکرین شاٹ

اگلے دن وہ سمندر میں تیرنے والے ایک buoy پر چڑھ گئے اور بچائے جانے تک وہاں رہے۔

تیسرے دن انہیں احساس ہوا کہ وہ آبنائے Qiongzhou میں موجود ہیں جو صوبہ گوانگ ڈونگ کو ہینان سے الگ کرتا ہے اور وہاں دور سے کچھ کشتیاں بھی گزریں مگر کوئی بھی انہیں دیکھ نہیں سکا۔

اگلے 2 دن چِن کے لیے بہت مشکل ثابت ہوئے اور خوراک نہ ہونے کے باعث بھوک کی شدت سے بے حال ہوکر انہوں نے 80 چھوٹے کیکڑے کچے کھالیے جبکہ واہموں کا سامنا بھی ہوا۔

7 ویں دن چِن کو 2 ماہی گیروں نے دریافت کیا اور ایک ڈنڈا پکڑایا تو چِن کو لگا کہ یہ دروازہ ہے اور دوستوں نے رات کے کھانے پر مدعو کیا ہے۔

ماہی گیروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے چِن کو کہا کہ اب تم ہمارے ساتھ ہو اور ہم تم کو مرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے چِن کو صاف کیا اور خشک کپڑے پہنائے جبکہ انہوں نے متاثرہ شخص کے جسم میں متعدد زخموں کو بھی دریافت کیا جو سورج کی روشنی کے باعث خراب ہوچکے تھے۔

ماہی گیروں نے چِن کو پانی دیا اور اس سے مسلسل بات کرتے رہے تاکہ وہ بے ہوش نہ ہو جائے۔

سمندر سے باہر نکلنے پر چِن کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

چِن نے اس موقع پر کہا کہ ‘جب میں سمندر میں تھا تو میں نے خود کو کہا تھا کہ میں اس طرح نہیں مرسکتا’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘جب میں ٹھیک ہو جاؤں گا تو یقیناً اپنے دونوں بھائیوں سے مل کر ان کا شکریہ ادا کروں گا’۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ چِن کو آئی سی یو میں رکھنے کے بعد عام وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اب ان کی حالت مستحکم ہے۔

جب چِن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تو وہ شدید ڈی ہائیڈریشن کے شکار تھے جبکہ جِلد کا بیشتر حصہ متاثر ہوچکا تھا۔

اسی طرح نظام ہاضمہ پھول گیا تھا جو کہ ممکنہ طور پر کچے کیکڑے کھانے کا نتیجہ تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
سانحہ بلدیہ کے دو ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا سپریم کورٹ سے بری
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
پاک آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹرماہ نورکی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی ہوگی: اسپتال ذرائع
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
پی پی سے مذاکرات کامیاب
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ماہرہ خان کی برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی افریقا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
اسپتال میں دم توڑنے والی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، زیادتی کے شواہد نہیں ملے
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کا کروم ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنیکا مشورہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاک افغان بارڈر پر پاکستان کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک ہوئے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
کسی سے انگلش میں بات کرنا یا سمجھنا مشکل لگتا ہے؟ تو اب گوگل آپ کی مدد کرے گا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
اسپتال میں چوہوں کی وائرل ویڈیو انڈیا کی ہے، کوئٹہ کے سول اسپتال کی نہیں
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
40 سالہ اسپنر نعمان علی پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے پلانز سے باہر
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ہیڈ کوچ سرفراز کو کلین چٹ مل گئی، کپتان شان مسعود کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
سنیتا کی یادداشت کے مسائل روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں: حسن احمد
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
کے ایم سے نے کراچی کے شہریوں سے رواں سال 4 ارب میونسپل ٹیکس کی مد میں وصول کیے
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
انسٹاگرام پوسٹ پر میٹا کا الرٹ، پولیس نے خودکشی کرنیوالے نوجوان کو بچالیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
آئندہ مالی سال سے بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
پی پی اور (ن) لیگ کے درمیان این ایف سی اور بی آئی ایس پی کو چھیڑے بغیر مالیاتی معاہدے پر اتفاق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
پاکستان
پنجاب حکومت وفاق کو مالی رعایت دینے پر تیار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز،آئی پی پیز کو اضافی ادائیگی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026