Skip to content
  • Thursday, 11 June 2026
  • 12:06 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عوامی ایکشن کمیٹی کی تاریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، آڈیوز بھی آئی ہیں کہ پیچھےکون ہے: اعظم نذیر تارڑ

حالیہ پوسٹس

  • سندھ اسمبلی کے قریب ملزمان 55 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے: تاجر کا دعویٰ
  • یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکیلئے رضامندی ظاہرکردی
  • بغیر لائسنس 17 سال تک کینیڈین ائیرلائن کے طیارے اڑانے والا سابق پائلٹ گرفتار
  • وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی کا خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کا فیصلہ
  • عوامی ایکشن کمیٹی کی تاریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، آڈیوز بھی آئی ہیں کہ پیچھےکون ہے: اعظم نذیر تارڑ
Headline تازہ ترین

عوامی ایکشن کمیٹی کی تاریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، آڈیوز بھی آئی ہیں کہ پیچھےکون ہے: اعظم نذیر تارڑ

DAILY MITHAN Jun 10, 2026 0


عوامی  ایکشن کمیٹی کی تاریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، آڈیوز بھی آئی ہیں کہ پیچھےکون ہے: اعظم نذیر تارڑ

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نےکہا ہےکہ عوامی  ایکشن کمیٹی کی تاریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، آڈیوز  بھی سامنے آرہی ہیں کہ پیچھے کون ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ  عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے35 مطالبات مان لیےگئے، تین  روپے یونٹ بجلی اور 2 ہزار  روپے میں آٹا دیا جا رہا ہے، پھر یہ مطالبہ کردیا مہاجرین کی 12 سیٹیں ختم کریں، کشمیر میں اے پی سی کروائی گئی، طےکیا گیا کہ آئین میں ترمیم کے  لیے اسمبلی فیصلہ کرے گی، آزادکشمیر  سپریم کورٹ  میں ریفرنس بھیجا گیا، عدالت نے اگلی اسمبلی کو مہاجرین کی نشستوں کا فیصلہ دینےکا کہا۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ان کی تاریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، آڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں کہ پیچھے کون ہے، بھارت کو  جو جواب دیا گیا اس کو  بھارت برداشت نہیں کر پا رہا۔

اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ  آرٹیکل 164 کے تحت وفاق صوبوں سے حصہ مانگ رہا ہے، مرکز اور صوبے ایک دوسرے سےگزارے کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا کرگئی تھی،گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، آپ نے چھبیسویں ترمیم سے پہلے بھی الیکشن کے مقدمات ہارے، اب بھی آپ مقدمات ہار  رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق ہم تیار ہیں، آپ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھنےکے لیے  بھی تیار نہیں، آپ آئیں وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر چیف الیکشن کمشنرکی تقرری پربات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہم سےکروانے کا مطالبہ بنتا ہی نہیں، آپ نے عدالت میں درخواست دائر کرکے ملاقات کا طریقہ کار طےکروایا ہوا ہے، ذوالفقاربھٹہ کیس میں نواز شریف پر ہر قسم کی پابندی پر جشن منائےگئے، آج سزایافتہ شخص کیسے بجٹ پر رہنمائی دے سکتا ہے، اپوزیشن لیڈر آئیں وزیراعظم کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر پر مشاورت شروع کریں۔

بعد ازاں جیو نیوز سےگفتگو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ محدود وسائل کے ساتھ جوممکن ہے وہ کچھ کیا جاسکے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہےکہ جو ممکن ہے ریلیف دیا جائے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جب سے کالعدم ایکشن کمیٹی معرض وجود میں آئی ہے ہنگامہ آرائی جاری ہے، ستمبر 2025 کے مظاہرے میں دونوں طرف سے ہلاکتیں ہوئیں،  اس بار بھی ہم نے آخری حد تک مذاکرات کیے ہیں،کوئی بھی نہیں چاہتا کہ کشمیرکی سڑکوں پر ایسے مناظر ہوں، 23،24  لاکھ کشمیری مہاجرین کے حق رائے دہی  پر فیصلے کا ہمارے  پاس مینڈیٹ نہیں، بحیثیت پاکستانی میں یہ کہوں گا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ آج اگر ان کا اسٹیٹ سبجیکٹ ختم کریں گے تو بھارت اس کو نئی شکل میں یونائیٹڈ نیشن میں لے جائےگا، کمیٹی  سے مذاکرات کا مینڈیٹ ہم وزیراعظم آزادکشمیر کو دے کر آئے تھے، حالات قابو کرنےکے لیے  وزیراعظم آزادکشمیر جو  اقدامات کریں  ہم انہیں سپورٹ کریں گے، فیصل ممتاز راٹھور اس وقت آزادکشمیر کے چیف ایگزیکٹو ہیں، 12 سیٹوں کو ختم کرنا پیپلزپارٹی کی اور ہماری ریڈلائن ہے، یہ ممکن نہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سندھ اسمبلی کے قریب ملزمان 55 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے: تاجر کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکیلئے رضامندی ظاہرکردی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی کا خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
آج سے 15 جون تک بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، سیلابی صورتحال کا خدشہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
این ایف سی ایوارڈکو قبائلی اضلاع کیلئےاپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، وزیراعظم نے 180 روز میں این ایف سی کو فائنل کرنےکا وعدہ کیا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
نئی ٹیموں کی شمولیت سے پی ایس ایل کی آمدن میں نمایاں اضافہ، منافع 2 ارب سے بڑھ کر ساڑھے7 ارب روپے سے تجاوز کرگیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
کالعدم ایکشن کمیٹی کامطالبہ تھا حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیرکا پاکستان سے الحاق کیا جائےگا: راناثنااللہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور لیڈی ایچیسن اسپتال کی ایم ایس نے پرائیویٹ بلاک مریضوں کے بجائے اپنی ساس کیلئے مختص کردیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن خودمختاری اور قومی وقار پرکسی قسم کا سمجھوتہ بھی قبول نہیں کرےگا: ایرانی صدر
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، وہ اسے پورا کرے، اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے: بیرسٹرگوہر
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو نے ہتھیارڈال دیے، ایس ایس پی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنا اور دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
گردوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بننے والی 8 عام عادات
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
قومی اقتصادی کونسل نے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اہم معاشی اہداف کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران کے پُلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے پر غور شروع کردیا: امریکی میڈیا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
سانحہ بلدیہ کے دو ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا سپریم کورٹ سے بری
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
پاک آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹرماہ نورکی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی ہوگی: اسپتال ذرائع
DAILY MITHAN Jun 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
پاکستان
پنجاب حکومت وفاق کو مالی رعایت دینے پر تیار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز،آئی پی پیز کو اضافی ادائیگی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026