امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبہ فارس، مغربی تہران، بندر عباس ، ایران کے شہر مینا ب ،سیرک ،قشم ، ہینگاماور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں ۔ایرانی بندرگاہ گرگان میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہاکہ ایران میں متعدد اہداف پر دفاع میں اضافی حملے شروع کیے ہیں ۔
سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ حملے ایران کی بلاجواز اور مسلسل جارحیت کے جواب میں کیےجارہے ہیں۔
ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر جنگ نے کہا تھا کہ امریکا آج رات ایران پر بڑاحملہ کرے گا۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا تھا کہ امریکا ایران میں اہم تنصیبات پر بمباری کرے گا، حملے شدید ہوں گے، حملے امریکی فوجی مفادات کو آگے بڑھائیں گے اور سفارتی پوزیشن کو مضبوط کریں گے ۔


























Leave a Reply