بغیر لائسنس 17 سال تک کینیڈین ائیرلائن کے طیارے اڑانے والے سابق پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں ائیر کینیڈا کے ایک سابق پائلٹ پر تقریباً 17 سال تک بغیر لائسنس کے پرواز کرنے کے الزام میں فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق جیفری وال نامی پائلٹ کو یکم جون کو گرفتار کیا گیا اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ انہوں نے 2009 سے 2025 کے دوران 900 سے زائد ملکی و بین الاقوامی پروازیں کیں حالانکہ انہوں نے کبھی مطلوبہ لائسنس حاصل نہیں کیا تھا اور نہ ہی لازمی امتحانات مکمل کیے۔
پولیس کے مطابق جیفری وال تقریباً 17 سال تک بوئنگ 767، 777 اور 787 طیارے اڑاتے رہے اور اس دوران تقریباً 30 لاکھ کینیڈین ڈالر (20 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد) تنخواہ حاصل کی۔
پولیس کے مطابق جیفری وال اپنے 27 سالہ کریئر کے دوران کمرشل طیارے اڑانے کے مجاز تھے تاہم جب انہیں 2009 میں کپتان کے عہدے پر ترقی دی گئی تو ان کے پاس ائیرلائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس (ATPL-A) موجود نہیں تھا، جو اس عہدے کے لیے لازمی تھا۔
یہ معاملہ 2025 میں معمول کے کریڈینشلز کے جائزے کے دوران سامنے آیا جب پائلٹ لائسنس کی دستاویزات میں بے ضابطگیاں پائی گئیں، جس کے بعد ایئر کینیڈا نے متعلقہ ریگولیٹرز کو آگاہ کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا تاہم اس وقت جیفری وال ریٹائر ہوچکے تھے۔


























Leave a Reply