Skip to content
  • Wednesday, 10 June 2026
  • 5:51 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • تاریخی حجاز ریلوےکی بحالی میں اہم پیشرفت، سعودیہ اور ترکیے میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کرکٹ میں اہم عہدوں پر ردوبدل کا امکان، سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی
  • ڈیلیوری رائیڈرز، ریڑھی والے گرمی کا پہلا شکار، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی!
  • امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، ایران کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید
  • صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر راضی ہوگئے، طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے رابطہ،گلگت میں لارجسٹ پارٹی کی ہی حکومت بنانے پر اتفاق
دنیا

تاریخی حجاز ریلوےکی بحالی میں اہم پیشرفت، سعودیہ اور ترکیے میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

DAILY MITHAN Jun 10, 2026 0


تاریخی حجاز ریلوےکی بحالی میں اہم پیشرفت، سعودیہ اور ترکیے میں مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط

اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع تاریخی حجاز ریلوے اسٹیشن کا منظر،فوٹو: ترک میڈیا

سعودی عرب   اور  ترکیے  نے  ریلوےکے  شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی  یادداشتوں پر  دستخط کیے ہیں، جسے تاریخی حجاز  ریلوےکی بحالی کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق  ریاض میں سعودی  وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر اور ترکیے کے وزیر ٹرانسپورٹ و انفرااسٹرکچر عبدالقادر اوغلو  نے  ریلوے اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون کے  لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ مفاہمتی یادداشتیں وسیع تر علاقائی منصوبےکا حصہ ہیں، جس کا مقصد ترکیے، شام اور اردن کے ذریعے خلیجی ممالک کو یورپ سے ملانے والی زمینی تجارتی راہداری قائم کرنا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ترکیے، شام اور اردن کی وزارت ٹرانسپورٹ کے درمیان حالیہ رابطوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں آئندہ چار سے پانچ سال کے دوران سرحد پار نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے ایک مشترکہ روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ترکیے پہلے ہی شام کی سرحد کے قریب واقع ان ریلوے لائنوں کی بحالی کا کام شروع کر چکا ہے جو تقریباً 15 برس سے غیر فعال تھیں۔

منصوبے کے مطابق یہ راہداری ترکیے کے ریلوے نیٹ ورک کو جنوبی یورپ سے جوڑے گی، پھر شام کے شہروں حلب اور دمشق سے گزرتے ہوئے اردن کے دارالحکومت عمان اور بحیرہ احمر پر واقع بندرگاہ عقبہ تک پہنچےگی۔ اس راستے کا مقصد خلیجی خطے اور  یورپ کے درمیان مسافروں اور سامان کی نقل و حمل کے لیے ایک تیز تر، کم خرچ اور زیادہ مؤثر متبادل فراہم کرنا ہے۔

حجاز  ریلوے کی بحالی کا منصوبہ

رواں  ماہ کے آغاز میں عبدالقادر اوغلو  نے تاریخی حجاز ریلوے کو جدید بنانے اور مستقبل میں اسے سلطنت  عمان تک توسیع دینے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا تھا۔اس منصوبے کا مقصد ایک ایسا متبادل تجارتی راستہ قائم کرنا ہے جو آبنائے ہرمز کے ذریعے سمندری نقل و حمل پر انحصار کم کرسکے۔

تاریخی حجاز ریلوےکی بحالی میں اہم پیشرفت، سعودیہ اور ترکیے میں مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط

سعودی عرب کے تاریخی شہر العُلا کے بحال شدہ ریلوے اسٹیشن پر حجاز ریلوے کا ایک تاریخی انجن نمائش کے لیے رکھا گیا ہے،فوٹو: ترک میڈیا/ اے ایف پی

ترک  وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ  اس منصوبےکا ہدف  ریلوے لائن کو سلطنت عمان تک بڑھانا ہے تاکہ بحر ہند تک  رسائی حاصل کی جاسکے جو آبنائے ہرمز کا ایک اسٹریٹجک متبادل ثابت  ہوگا۔

حجاز  ریلوےکو سلطنت عثمانیہ کے آخری بااختیار خلیفہ سلطان عبدالحمید ثانی کے دور حکومت میں 1900ء سے 1908ء کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا، یہ 20 ویں صدی کے آغاز میں سلطنت عثمانیہ کے  سب  سے نمایاں بنیادی  انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں شمار ہوتی تھی، اس منصوبے کو  برطانیہ اور فرانس کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ یہ منصوبہ ان کے سامراجی عزائم کے لیے خطرہ تصور کیا جارہا تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد میں اسرائیلی حکام ملوث ہیں: اقوام متحدہ
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
خواتین کے حقوق کیلئے ہونیوالے احتجاج پر سکیورٹی اہلکاروں کا کریک ڈاون، ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
امریکی صدر نے ایرانی کی جانب امریکی فوج کا جدید ترین اپاچی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کی تصدیق کردی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
افغان صوبے پکتیکا میں مارٹر شیل کے دھماکے سے5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا حزب اللہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے لبنانی خواتین اور نوجوانوں کو اغوا کرنے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
ہنی مون پر اہلخانہ کو ساتھ لے جانے پر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
شادی کی تقریب میں جہیز کی مانگ پر جھگڑا، لڑکی کا باپ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
فلپائن میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی، 450 سے زائد افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
مشرق وسطیٰ کشیدگی سے پوری دنیا متاثر، کئی ممالک کا فلائٹ آپریشن بحال نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
حزب اللہ کے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اہداف پر متعدد حملے
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
صدر ٹرمپ کی مقبولیت ان کی سیاسی کیریئر کی نچلی ترین سطح پر برقرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
دنیا
نیتن یاہو پر واضح کردیا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ کیا تو ایران کیخلاف اسرائیل خود کو میدان میں اکیلے پائےگا: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
دنیا
چینی صدر کا شمالی کوریا کا دورہ، کم جونگ اُن اور شمالی کوریا کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
دنیا
ایمریٹس روڈ پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک، 9 زخمی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
دنیا
کم جونگ اُن کا میزائل فیکٹری کا دورہ، میزائل پیداوار بڑھانے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
دنیا
دشمن کو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
دنیا
ڈومینیکن ریپبلک میں طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، دونوں پائلٹ ہلاک
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
دنیا
خطے میں جنگ سے سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹلز خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
دنیا
فلپائن کے جزیرے منڈاناو میں 7.8 شدت کا زلز لہ، سونامی کی وارننگ جاری
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
دنیا
شدید گرمی کے باعث خطرے سے دوچار ایشیائی نسل کے شیر کے 8 بچے ہلاک
DAILY MITHAN Jun 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب حکومت وفاق کو مالی رعایت دینے پر تیار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز،آئی پی پیز کو اضافی ادائیگی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026