اسرائیلی مصنف اور کالم نویس گڈیون لیوی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اچھے سے پتا لگ گیا ہے کہ وہ ایران سے ہار چکا ہے بس مان نہیں رہا۔
گڈیون لیوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شکست ماننا مشکل ہوتا ہے لیکن حقیقت اٹل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو تباہ کرنا نیتن یاہو کی زندگی کا مشن تھا لیکن جنگ کے دو مرحلوں کے بعد اب اسرائیلی وزیراعظم کو خوب پتہ چل چکا ہے کہ اس کی زندگی کا مشن ادھورا رہ گیا۔
گڈیون لیوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل، ایران میں اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکا۔
اسرائیلی مصنف نے مزید کہا کہ امریکا کو نظر انداز کر کے خود ایران سے لڑنے کا مشورہ دینے والے اسرائیلی وزیر دراصل تباہی کا سامان کر رہے ہیں۔ اسرائیل اگلے کسی حملے کے بعد بھی ایران کو شکست نہیں دے سکے گا۔


























Leave a Reply