Skip to content
  • Tuesday, 9 June 2026
  • 4:32 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • تیزاب گردی کے مجرم کی عمر قیدکی سزا برقرار، متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنےکا بھی حکم

حالیہ پوسٹس

  • بھارت نے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو ایک اننگز اور 300 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی
  • صدر ٹرمپ کی مقبولیت ان کی سیاسی کیریئر کی نچلی ترین سطح پر برقرار
  • ‘ آئیں بیٹھیں اور بات کریں’، لبنان کے صدر کی اسرائیلی حکومت اور عوام کو مذاکرات کی دعوت
  • تیزاب گردی کے مجرم کی عمر قیدکی سزا برقرار، متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنےکا بھی حکم
  • راولاکوٹ میں کشیدہ صورتحال، سکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
Headline تازہ ترین

تیزاب گردی کے مجرم کی عمر قیدکی سزا برقرار، متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنےکا بھی حکم

DAILY MITHAN Jun 9, 2026 0


تیزاب گردی کے مجرم کی عمر قیدکی سزا برقرار، متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنےکا بھی حکم

فوٹو: فائل 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تیزاب گردی کے خلاف ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے فیصل آباد کی اقرا پروین پر تیزاب پھینکنے والے مجرم عبدالمنان کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے جبکہ کم عمری کی بنیاد پر سزا میں نرمی کی اپیل مسترد کر دی۔

جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ وحشیانہ اور پہلے سے منصوبہ بند جرائم میں کم عمری کو ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا اور تیزاب گردی قتل سے بھی زیادہ ہولناک جرم ہے کیونکہ قتل انسان کو ایک بار مارتا ہے جبکہ تیزاب کا شکار شخص پوری زندگی اذیت میں مبتلا رہتا ہے۔

سپریم کورٹ نے مجرم عبدالمنان کو متاثرہ خاتون اقرا پروین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ 

فیصلے میں ہائیکورٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تیزاب گردی کے تمام مقدمات کا ٹرائل ہر صورت چار ماہ کے اندر مکمل کیا جائے اور متعلقہ ہائیکورٹس ان مقدمات کی خود نگرانی کریں۔ 

عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ عام شہریوں کو تیزاب کی کھلی فروخت پر فوری پابندی عائد کی جائے، تیزاب کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک اور مرکزی ڈیجیٹل نگرانی کا نظام قائم کیا جائے اور خریدار کا شناختی کارڈ اور انگوٹھے کا نشان لازمی لیا جائے۔

عدالت نے مزید حکم دیا کہ تیزاب حملوں کے متاثرین کے لیے قومی بحالی فنڈ قائم کیا جائے، پلاسٹک سرجری اور نفسیاتی علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے، مستقل متاثرین کو معذوری سرٹیفکیٹ، ماہانہ وظیفہ اور سرکاری ملازمتوں، تعلیمی اداروں اور فلاحی اسکیموں میں خصوصی کوٹہ دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے رجسٹرار کو فیصلے کی نقول تمام ہائیکورٹس، وفاقی و صوبائی محکمہ قانون، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز کو بھجوانے کا حکم بھی دے دیا۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بھارت نے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو ایک اننگز اور 300 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
‘ آئیں بیٹھیں اور بات کریں’، لبنان کے صدر کی اسرائیلی حکومت اور عوام کو مذاکرات کی دعوت
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
راولاکوٹ میں کشیدہ صورتحال، سکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی 10، آزاد امیدوار 7، ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
انمول عرف پنکی کیخلاف مقدمہ قتل کے عبوری چالان پر سرکاری وکیل نے ہی اعتراضات لگادیے
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جے یو آئی کے مفتی محمود مرکز آمد، فضل الرحمان سے ملاقات
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
غلط فہمی پھیلائی جاتی ہےکہ بی آئی ایس پی لوگوں کو بھکاری بنا رہا ہے، یہ ایک غلط سوچ ہے: روبینہ خالد
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت بننےکا امکان
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
اپنا حق نہیں چھوڑیں گے، این ایف سی میں کٹ لگےگا تو اپنےحق کا دفاع کرینگے: وزیر خزانہ پنجاب
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی سلنڈروں کی ایکسپائری ڈیٹ سے متعلق وائرل دعوے کی تردید کردی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام ترین عادت
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
قائمہ کمیٹی اجلاس میں جوسزبنانے والی کمپنیوں کی جانب سے آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
میرپورڈویژن سےکالعدم ایکشن کمیٹی سے تعلق کے الزام میں 91 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
نند اوربھابھی کی لڑائی کے دوران دھکالگنے سے پڑوسی جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، حکومت اور پی پی نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایک آسان ٹِرک جس سے آپ اپنے سست اسمارٹ فون کو تیز بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
6 گھنٹے سے کم نیند سے جسم پر مرتب ہونے والے 19 اثرات
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
ترجمان آئی جی آزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کاگلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا الزام، حلف کے دن یوم سیاہ منانےکا اعلان
DAILY MITHAN Jun 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026