Skip to content
  • Monday, 8 June 2026
  • 11:00 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں جوسزبنانے والی کمپنیوں کی جانب سے آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت بننےکا امکان
  • اپنا حق نہیں چھوڑیں گے، این ایف سی میں کٹ لگےگا تو اپنےحق کا دفاع کرینگے: وزیر خزانہ پنجاب
  • اوگرا نے ایل پی جی سلنڈروں کی ایکسپائری ڈیٹ سے متعلق وائرل دعوے کی تردید کردی
  • ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام ترین عادت
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں جوسزبنانے والی کمپنیوں کی جانب سے آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف
Headline تازہ ترین

قائمہ کمیٹی اجلاس میں جوسزبنانے والی کمپنیوں کی جانب سے آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف

DAILY MITHAN Jun 8, 2026 0


قائمہ کمیٹی اجلاس میں جوسزبنانے والی کمپنیوں کی جانب سے آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف

جوسز بنانے والی کمپنیاں آم کی بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرتی ہیں، مصنوعی ذائقہ کینسر کی وجہ بھی بنتا ہے: قائمہ کمیٹی کو بریفنگ— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں جوسزبنانے والی کمپنیوں کی جانب سے آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس چیئرمین سید حسین طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آم کی پیداوار، جوس انڈسٹری، زرعی مسائل، کھاد کی قیمتوں اور برآمدات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان مینگو ایسوسی ایشن کے صدر ملک جہانزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں آم کی پیداوار ایک لاکھ 80 ہزار ٹن تک کم ہوئی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جوس بنانے والی کمپنیاں آم کے استعمال کے بجائے مصنوعی فلیور استعمال کر رہی ہیں اور 2021 میں حکومت نے انہیں اس کی اجازت دی تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذائقے صحت کیلئے نقصان دہ ہیں اور ان کے استعمال پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

چیئرمین کمیٹی سید حسین طارق نے اس معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی فلیور والے جوس بچوں میں کینسر جیسے امراض کا سبب بن رہے ہیں جبکہ اس سے آم کی فروخت اور کاشتکاروں کی آمدن بھی متاثر ہوئی ہے۔ 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ قواعد میں تبدیلی کر کے ایسی مصنوعات کی اجازت کس نے دی؟

سیکرٹری قومی غذائی تحفظ نے کمیٹی کو بتایا کہ اس معاملے پر کافی غور کیا گیا تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے تجویز دی کہ متعلقہ ادارہ جوسز کا معائنہ اور ٹیسٹنگ کر کے اپنی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں اور جوس بنانے والی کمپنیوں کو کمیٹی کے سامنے بلایا جانا چاہیے تاکہ تمام فریقین کا مؤقف سنا جا سکے۔

کمیٹی نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ جوسز کے معیار اور اجزاء کا جائزہ لے کر ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ جوسز میں کم از کم 25 فیصد پھلوں کا مواد شامل ہونا چاہیے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پھلوں کی برآمدات کیلئے گتے کے ڈبوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں زرعی شعبے کو درپیش دیگر مسائل بھی زیر غور آئے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پنجاب میں آلو کی فصل میں کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا اور اب آم کے شعبے کو بھی اسی قسم کے خطرات لاحق ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ آلو کے مسئلے کے حل کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں گندم کی پیداوار 20.9 ملین میٹرک ٹن رہی ہے جبکہ ڈی اے پی کھاد کا ایک بیگ 16 ہزار 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق درآمدی کھاد منگوائی جا رہی ہے تاہم متعلقہ جہاز ابھی تک پاکستان نہیں پہنچا۔

اجلاس کے دوران رکن کمیٹی رانا محمد حیات خان نے کپاس کے شعبے پر تفصیلی بریفنگ طلب کی جس پر وفاقی وزیر نے آئندہ اجلاس میں بریفنگ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

برآمدی منڈیوں کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یورپی منڈیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ مختلف ممالک کو خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں اور جلد مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔ وزارت تجارت نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ چین کو آم کی برآمدات جاری ہیں جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ بھی مارکیٹ تک رسائی کیلئے بات چیت جاری ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت بننےکا امکان
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
اپنا حق نہیں چھوڑیں گے، این ایف سی میں کٹ لگےگا تو اپنےحق کا دفاع کرینگے: وزیر خزانہ پنجاب
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی سلنڈروں کی ایکسپائری ڈیٹ سے متعلق وائرل دعوے کی تردید کردی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام ترین عادت
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
میرپورڈویژن سےکالعدم ایکشن کمیٹی سے تعلق کے الزام میں 91 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
نند اوربھابھی کی لڑائی کے دوران دھکالگنے سے پڑوسی جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، حکومت اور پی پی نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایک آسان ٹِرک جس سے آپ اپنے سست اسمارٹ فون کو تیز بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
6 گھنٹے سے کم نیند سے جسم پر مرتب ہونے والے 19 اثرات
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
ترجمان آئی جی آزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کاگلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا الزام، حلف کے دن یوم سیاہ منانےکا اعلان
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کے آزادکشمیر پر غیرذمہ دارانہ بیانات پر تشویش کا اظہار
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
طالبلعموں سے متاثر ہوکر یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرنیوالی خاتون نے خود پڑھ کر ماسٹر ڈگری میں داخلہ لے لیا
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
عراق اور شام کی فضائی حدود بند، پروازیں معطل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
فاسٹ اور عام چارجنگ میں سے اینڈرائیڈ فون کے لیے بہتر کونسی ہوتی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
شادی ہال میں انتظامات کی شکایت پر باراتیوں اور انتظامیہ میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
صومالی جہاز پر قید پاکستانی عملے کی رہائی کیلئے سفارتی کوششیں تیز
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کل سے شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 42 تک جانے کا خدشہ
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر کا ایران اور اسرائیل سے فوری حملے روکنے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
گجر پورہ میں 2 افراد کی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بناتے رہے
DAILY MITHAN Jun 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026