کیا آپ کا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پہلے کی طرح کام نہیں کررہا یا یوں کہہ لیں کہ سست ہوگیا ہے؟
یہ کہنے کی ضرورت نہیں اس وقت کتنی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے جب اسمارٹ فون سست روی سے کام کر رہا ہو۔
ایک تخمینے کے مطابق اسمارٹ فون صارفین ڈیوائس کو روزانہ سیکڑوں بار استعمال کرتے ہیں اور جب اس کی رفتار سست ہو تو خون کھولنے لگتا ہے۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایک آسان ٹِرک سے آپ اپنے پرانے اور سستے اسمارٹ فونز کو بھی تیز رفتار بنا سکتے ہیں۔
یہ ٹِرک ہے بیکار تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز کو ڈیلیٹ کرنا۔
بہت زیادہ تصاویر، ویڈیوز، گیمز اور دیگر مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون اسٹوریج تیزی سے بھرجاتی ہے جبکہ اس کے کمپیوٹر پراسیس یونٹ (سی پی یو) پر دباؤ بڑھتا ہے، جس سے فون کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔
اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو کام کرنے کے لیے کافی اسپیس کی ضرورت ہوتی ہے اور گوگل کا مشورہ ہے کہ فون کی کم از کم 10 فیصد اسٹوریج خالی رکھیں تاکہ ڈیوائس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔
اگر اسٹوریج اسپیس کم ہو تو چند بڑی فائلز کو ڈیلیٹ کرنے سے اسے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
تصاویر اور ویڈیوز کو کسی کلاؤڈ سروس جیسے گوگل فوٹوز میں بھی منتقل کرکے اسٹوریج کو بڑھانا ممکن ہے۔
اکثر افراد متعدد ایپس انسٹال کرلیتے ہیں جن میں سے بیشتر کو وہ طویل عرصے تک استعمال بھی نہیں کرتے۔
یہ ایپس اسٹوریج اسپیس پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ فون کی اسپیڈ کو بھی متاثر کرتی ہیں۔
تو ایسی ایپس کو ڈیلیٹ کرنے سے ڈیوائس کی رفتار کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔


























Leave a Reply