Skip to content
  • Monday, 8 June 2026
  • 11:01 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 6 گھنٹے سے کم نیند سے جسم پر مرتب ہونے والے 19 اثرات

حالیہ پوسٹس

  • نیتن یاہو پر واضح کردیا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ کیا تو ایران کیخلاف اسرائیل خود کو میدان میں اکیلے پائےگا: ٹرمپ
  • گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت بننےکا امکان
  • اپنا حق نہیں چھوڑیں گے، این ایف سی میں کٹ لگےگا تو اپنےحق کا دفاع کرینگے: وزیر خزانہ پنجاب
  • اوگرا نے ایل پی جی سلنڈروں کی ایکسپائری ڈیٹ سے متعلق وائرل دعوے کی تردید کردی
  • ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام ترین عادت
Headline تازہ ترین

6 گھنٹے سے کم نیند سے جسم پر مرتب ہونے والے 19 اثرات

DAILY MITHAN Jun 8, 2026 0


6 گھنٹے سے کم نیند سے جسم پر مرتب ہونے والے 19 اثرات

نیند کی کمی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے / فائل فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ روزانہ 6 گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہیں تو اس کے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یہ ایک عادت متعدد امراض کا شکار بناسکتی ہے جبکہ دیگر مسائل الگ ہیں۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ عہد میں اسمارٹ ڈیوائسز کے باعث لوگ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوچکے ہیں جس کے باعث نیند کا دورانیہ گھٹ رہا ہے۔

تو 6 گھنٹے سے کم نیند کے جسم پر مرتب اثرات کے بارے میں جان لیں۔

مزاج متاثر ہوتا ہے

بے خواب راتوں کے نتیجے میں چڑچڑے پن اور جذباتی پن کی شکایت عام ہوجاتی ہے۔

ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کی کمی سے منفی جذبات بڑھتے ہیں جس کا نتیجہ چڑچڑے پن کی شکل میں نکلتا ہے جبکہ دفتر کے اندر بھی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

سر درد

نیند کی کمی کے شکار افراد کو اکثر سر درد کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق نیند کی کمی سے دماغ کی تکلیف برداشت کرنے کی صلاحیت گھٹ جاتی ہے، تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کی سطح بڑھتی ہے جبکہ خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سر درد یا مائیگرین کا سامنا ہوتا ہے۔

موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے

نیند کی کمی سے جسمانی وزن میں اضافے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق نیند کی کمی سے بھوک اور کھانے کی خواہش میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جسمانی وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 6 گھنٹے سے کم وقت کی نیند سے موٹاپے کا خطرہ 30 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

بے خوابی کے شکار افراد میں زیادہ چربی اور چینی والی غذاؤں کی خواہش بڑھ جاتی ہے اور یہ غذائیں موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔

بینائی متاثر ہوسکتی ہے

نیند کی کمی سے بینائی کی کمزوری اور دھندلے پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کی کمی کے باعث خشک آںکھوں کا خطرہ بڑھتا ہے جس سے بینائی کمزور ہوسکتی ہے۔

امراض قلب

نیند کی کمی کے نتیجے میں امراض قلب، ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی، ہائی بلڈ پریشر، فالج اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

جسمانی ردعمل کی رفتار گھٹ جاتی ہے

جب نیند پوری نہ تو جسمانی ردعمل کی رفتار بھی گھٹ جاتی ہے۔

ایک تحقیق کے دوران لوگوں کو فوری فیصلے کرنے کے ٹاسک دئے گئے، جن میں سے کچھ کو ٹیسٹ کے دوران سونے کی اجازت دی گئی جبکہ دیگر کو نہیں۔

جن کو سونے کا موقع ملا انہوں نے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی جبکہ دیگر افراد کی کارکردگی بدتر اور ردعمل بہت سست رہا۔

اکثر بیمار ہو جاتے ہیں

نیند کی کمی سے جسم کی امراض سے لڑنے کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور آپ بہت آسانی سے کسی بھی بیماری کے شکار ہو جاتے ہیں۔

محققین نے نیند اور مدافعتی نظام کے درمیان ایک تعلق کو دریافت کیا ہے اور جب آپ بیمار ہوتے ہیں تو نیند کی کمی کا دورانیہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے

کیا پڑھتے یا سنتے ہوئے توجہ مرکوز کرنے میں مشکل کا سامنا ہے؟

کسی ایسے کام کو کرنے میں جدوجہد کرنا پڑتی ہے جس میں زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے؟

تو اس کی ایک بڑی وجہ نیند کی کمی ہوسکتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی سے ذہن غنودگی میں رہتا ہے اور توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ڈپریشن کا خطرہ بڑھتا ہے

نیند کی کمی کے نتیجے میں وقت گزرنے کے ساتھ ڈپریشن کی علامات کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈپریشن یا انزائٹی کے مریض عموماً ہر رات 6 گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہوتے ہیں۔

ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بے خوابی کے شکار افراد میں ڈپریشن کی تشخیص کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے سونا مشکل ہوتا ہے تو نیند کی کمی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

پیٹ کے امراض

معدے میں سوجن کے امراض نیند کی کمی کے نتیجے میں بدتر ہوجاتے ہیں۔

7 سے 8 گھنٹے کی نیند پیٹ کے امراض سے کافی حد تک تحفظ فراہم کرتی ہے مگر نیند کی کمی سے ان امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ذیابیطس کا سامنا ہوسکتا ہے

نیند کے دوران ہمارا جسم میٹابولزم میں آنے والی خرابیوں کو دور کرتا ہے تاہم زیادہ وقت جاگ کر گزارنے کے نتیجے میں انسولین کی حساسیت گھٹ جاتی ہے۔

انسولین کی حساسیت میں کمی سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ایک تحقیق میں کم سونے کو معمول بنانے اور ذیابیطس کے خطرے کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی۔

جلد بڑھاپا طاری ہو سکتا ہے

محض چند راتوں کو کم سونے سے آنکھوں کے اردگرد سیاہ حلقے نمایاں ہو جاتے ہیں جبکہ وہ پھول بھی جاتی ہیں۔

مگر ہر رات 6 گھنٹے سے کم نیند کو عادت بنا لیا جائے تو چہرے پر جھریاں بھی ابھرنے لگتی ہیں جبکہ جِلد کی لچک گھٹ جاتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق ناکافی نیند سے جسم میں تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کا اخراج ہوتا ہے اور اس سے جِلد کی صحت متاثر ہوتی ہے۔

یاداشت کے مسائل

درمیانی عمر میں نیند کی کمی سے دماغی ساخت میں تبدیلیاں آتی ہیں جو کہ طویل المعیاد یاداشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ سوتے ہیں ان کی یاداشت بھی اچھی ہوتی ہے۔

بانجھ پن کا خطرہ بھی بڑھتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق مناسب نیند سے محرومی کے نتیجے میں بانجھ پن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، خاص طور پر اگر خواتین 7 گھنٹے سے کم ہونے کی عادی ہوں تو ان میں حمل ٹھہرنے کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند جسمانی ہارمون نظام پر اثرانداز ہوتی ہے اور بہت کم نیند سے خواتین کا ہارمون نظام متاثر ہوتا ہے جس سے بانجھ پن کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

ایک دوسری تحقیق میں یہی بات مردوں کے بارے میں بھی سامنے آئی کہ کم نیند کے نتیجے میں اولاد سے محرومی کا خدشہ بڑھ سکتا ہے، خاص طور پر چھ گھنٹے سے کم نیند سے یہ خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

زیادہ بھوک لگتی ہے

اگر دماغ کو وہ توانائی نہیں ملتی جو نیند سے حاصل ہوتی ہے تو اس کے حصول کے لیے وہ خوراک کو ذریعہ بناتا ہے۔

نیند کی کمی کے نتیجے میں بھوک بڑھانے والے ہارمون گیرلین بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اور ہمارا جسم چکنائی اور میٹھے کی زیادہ خواہش کرنے لگتا ہے۔

نیند کی کمی سے بھوک کو کنٹرول کرنے والے ہارمون کی سطح گھٹ جاتی ہے اور لوگ ضرورت سے زیادہ کھانے لگتے ہیں۔

تنہائی کا احساس

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کی کمی کے نتیجے میں نوجوان سماجی طور پر لوگوں سے گھلنے ملنے میں مشکلات محسوس کرتے ہیں جبکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ دنیا سے کٹ کر الگ تھلگ ہوچکے ہیں۔

حالات اس وقت مزید بدتر ہوجاتے ہیں جب تنہائی محسوس کرنے والے افراد نیند پوری کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔

الزائمر امراض

متعدد تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ نیند کے دوران دماغی صفائی کا عمل مکمل ہوتا ہے اور ایسے پروٹین کا اخراج ہوتا ہے جن کو الزائمر امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔

نیند کی کمی سے بتدریج اس پروٹین کی مقدار بڑھنے لگتی ہے اور نیند سے بھی صفائی مشکل ہوجاتی ہے، نیند کا شیڈول جتنا خراب ہوگا، الزائمر امراض کا خطرہ اتنا ہی زیادہ بڑھ جائے گا۔

مسلز کی کمزوری

نیند کی کمی سے ہارمونز کے نظام میں تبدیلیاں آتی ہیں اور جسم کے لیے مسلز بنانے اور کمزوری دور کرنا مشکل تر ہوتا جاتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کے دوران جسم میں نشوونما بڑھانے اور نقصان کی مرمت کرنے والے ہارمون کا اخراج بڑھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فٹنس ماہرین بھی جسم بنانے کے شوقین افراد کو مناسب نیند کا مشورہ دیتے ہیں۔

موت کا خطرہ بڑھتا ہے

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر رات 6 گھنٹے سے کم وقت سونے کے عادی افراد میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ دگنا بڑھ جاتا ہے۔

یہ تحقیق 10 ہزار افراد پر 2 دہائیوں تک جاری رہی تھی جس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت بننےکا امکان
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
اپنا حق نہیں چھوڑیں گے، این ایف سی میں کٹ لگےگا تو اپنےحق کا دفاع کرینگے: وزیر خزانہ پنجاب
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی سلنڈروں کی ایکسپائری ڈیٹ سے متعلق وائرل دعوے کی تردید کردی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام ترین عادت
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
قائمہ کمیٹی اجلاس میں جوسزبنانے والی کمپنیوں کی جانب سے آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
میرپورڈویژن سےکالعدم ایکشن کمیٹی سے تعلق کے الزام میں 91 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
نند اوربھابھی کی لڑائی کے دوران دھکالگنے سے پڑوسی جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، حکومت اور پی پی نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایک آسان ٹِرک جس سے آپ اپنے سست اسمارٹ فون کو تیز بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
ترجمان آئی جی آزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کاگلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا الزام، حلف کے دن یوم سیاہ منانےکا اعلان
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کے آزادکشمیر پر غیرذمہ دارانہ بیانات پر تشویش کا اظہار
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
طالبلعموں سے متاثر ہوکر یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرنیوالی خاتون نے خود پڑھ کر ماسٹر ڈگری میں داخلہ لے لیا
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
عراق اور شام کی فضائی حدود بند، پروازیں معطل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
فاسٹ اور عام چارجنگ میں سے اینڈرائیڈ فون کے لیے بہتر کونسی ہوتی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
شادی ہال میں انتظامات کی شکایت پر باراتیوں اور انتظامیہ میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
صومالی جہاز پر قید پاکستانی عملے کی رہائی کیلئے سفارتی کوششیں تیز
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کل سے شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 42 تک جانے کا خدشہ
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر کا ایران اور اسرائیل سے فوری حملے روکنے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
گجر پورہ میں 2 افراد کی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بناتے رہے
DAILY MITHAN Jun 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026