Skip to content
  • Tuesday, 9 June 2026
  • 2:22 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • راولاکوٹ میں کشیدہ صورتحال، سکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

حالیہ پوسٹس

  • ‘ آئیں بیٹھیں اور بات کریں’، لبنان کے صدر کی اسرائیلی حکومت اور عوام کو مذاکرات کی دعوت
  • تیزاب گردی کے مجرم کی عمر قیدکی سزا برقرار، متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنےکا بھی حکم
  • راولاکوٹ میں کشیدہ صورتحال، سکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
  • کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
  • گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی 10، آزاد امیدوار 7، ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب
تازہ ترین

راولاکوٹ میں کشیدہ صورتحال، سکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

DAILY MITHAN Jun 9, 2026 0


راولاکوٹ میں کشیدہ صورتحال، سکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے سپلائی بازار اور سی ایم ایچ کے سامنے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کردیا— فوٹو:فائل

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں کشیدہ صورتحال کے بعد سکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔

پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے سپلائی بازار اور سی ایم ایچ کے سامنے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کردیا۔

راولاکوٹ شہر میں بازار اور دکانیں سب بند ہیں، سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے۔ راولاکوٹ شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر سکیورٹی فورسز کے ناکے لگا دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزاد کشمیر کے مطابق 7 جون کو کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے راولا کوٹ میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی گئی۔

ترجمان آئی جی آزاد کشمیر نے بتایاکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے سی ایم ایچ راولا کوٹ کا محاصرہ کیا جس کے باعث اسپتال کی معمول کی طبی خدمات اور سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بردباری، تحمل اور ذمہ داری کا کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 جون کی درمیانی شب منظم، محدود نوعیت کی کارروائی میں سی ایم ایچ راولا کوٹ کا محاصرہ ختم کروا دیا، کارروائی میں شہریوں، مریضوں، طبی عملے اور سرکاری املاک کے تحفظ کو ترجیح دی گئی اور اسپتال کا محاصرہ مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا۔

ترجمان آئی جی آزاد کشمیر کے مطابق اسپتال میں تمام طبی خدمات معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہیں، 6 جون سے اب تک پُرتشدد عناصرکی فائرنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوچکے جن میں راولاکوٹ پولیس کے 3 اور فرنٹئیرکانسٹیبلری کا ایک اہلکار شامل ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

ترجمان آئی جی آزاد کشمیر نے مزید بتایاکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ میں مارے گئے، متعدد زخمی ہوئے، ان افراد میں 5 اور 6 جون کی رات ہلاک ہونےو الے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
‘ آئیں بیٹھیں اور بات کریں’، لبنان کے صدر کی اسرائیلی حکومت اور عوام کو مذاکرات کی دعوت
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
تیزاب گردی کے مجرم کی عمر قیدکی سزا برقرار، متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنےکا بھی حکم
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی 10، آزاد امیدوار 7، ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
انمول عرف پنکی کیخلاف مقدمہ قتل کے عبوری چالان پر سرکاری وکیل نے ہی اعتراضات لگادیے
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جے یو آئی کے مفتی محمود مرکز آمد، فضل الرحمان سے ملاقات
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
غلط فہمی پھیلائی جاتی ہےکہ بی آئی ایس پی لوگوں کو بھکاری بنا رہا ہے، یہ ایک غلط سوچ ہے: روبینہ خالد
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت بننےکا امکان
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
اپنا حق نہیں چھوڑیں گے، این ایف سی میں کٹ لگےگا تو اپنےحق کا دفاع کرینگے: وزیر خزانہ پنجاب
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی سلنڈروں کی ایکسپائری ڈیٹ سے متعلق وائرل دعوے کی تردید کردی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام ترین عادت
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
قائمہ کمیٹی اجلاس میں جوسزبنانے والی کمپنیوں کی جانب سے آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
میرپورڈویژن سےکالعدم ایکشن کمیٹی سے تعلق کے الزام میں 91 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
نند اوربھابھی کی لڑائی کے دوران دھکالگنے سے پڑوسی جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، حکومت اور پی پی نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایک آسان ٹِرک جس سے آپ اپنے سست اسمارٹ فون کو تیز بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
6 گھنٹے سے کم نیند سے جسم پر مرتب ہونے والے 19 اثرات
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
تازہ ترین
ترجمان آئی جی آزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کاگلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا الزام، حلف کے دن یوم سیاہ منانےکا اعلان
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کے آزادکشمیر پر غیرذمہ دارانہ بیانات پر تشویش کا اظہار
DAILY MITHAN Jun 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026