چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےگلگت بلتستان انتخابات میں جیت پر جیالوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان الیکشن میں برتری حاصل کرنے پر پارٹی کارکنان کو مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے جیت پر آصفہ اوربلاول بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ترقی، جمہوریت اور خدمت کے ایجنڈے کو ووٹ دیا۔
دوسری جانب مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن سے تمام نتائج جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔






















Leave a Reply