اوپر تصویر کو دیکھیں جو آپ کے ذہنوں کو گھما دے گی۔
یقیناً پہیلیوں کو حل کرنا بیشتر افراد کو پسند ہوتا ہے مگر تصویری معموں کو حل کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔
اوپر تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ بتا سکتے ہیں کہ اس میں کتنے تکون موجود ہیں۔
یہ معمہ بہت زیادہ مشکل ہے اور ذہین افراد کو بھی الجھا کر رکھ دیتا ہے اور اکثر تو درست جواب نہیں دے پاتے۔
ایک طالبعلم نے اس تصویری پہیلی کو تیار کرکے آن لائن شیئر کیا تھا اور اس کا جواب دینے کے لیے تصویر پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور جیومیٹری کی کچھ مہارت بھی چاہیے۔
تو آپ کے خیال میں اس کا کیا جواب ہے؟
اگر آپ سر کھجا رہے ہیں اور حیران ہیں کہ اس کا کیا جواب ہوسکتا ہے تو آپ تنہا نہیں۔
اس پہیلی کو کافی مشکل بنایا گیا ہے اور دیکھنے میں تو یہ تصویر سادہ نظر آتی ہے مگر اس میں تکونوں کی تعداد کو گننا کافی پیچیدہ عمل ہے۔
تصویر میں ہر چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں متعدد چھوٹے چھوٹے تکون چھپے ہیں جو ایک بڑے تکون کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔
آپ کو اس کا جواب ریاضی کی کسی پہیلی کی طرح دینے کی ضرورت ہے کیونکہ جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اوپر سے نیچے تک اس میں 4 خانے ہیں اور اوپر سے نیچے تک ایک خانے میں 6 تکونیں موجود ہیں۔
اگر آپ بائیں سے دائیں اور پھر اوپر سے نیچے تک سب تکونوں کی گنتی کریں تو یہ تعداد 24 بنتی ہے۔
مگر یہ تکنیکی جواب ہے اور درست جواب نہیں کیونکہ اس میں ایک اور تکون بھی موجود ہے اور وہ ہے آرٹسٹ کے دستخط میں A کو ایسے لکھا گیا ہے کہ وہ بھی ایک تکون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
تو اس سوال کا جواب درحقیقت 25 ہے۔


























Leave a Reply