لاہور: پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی انجریز کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی انجریز کا شکار ہوگئے، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹرو ٹرف کھلاڑیوں کی انجریز کا سبب بنی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کے 2 سینئر کھلاڑی کیمپ کے دوران انجرڈ ہوئے، سفیان خان اور حنان شاہد انجری کی وجہ سے پرو لیگ سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کھلاڑیوں نے آسٹرو ٹرف پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا تھا، حتمی ٹیم کے کیمپ کے آغاز پر کپتان عماد بٹ اور سفیان خان نے ٹرف کو سلو قرار دیا تھا جبکہ کھلاڑیوں نے ٹرف پر پیش آنے والی مشکلات کی نشاندہی بھی کی تھی۔
اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ آسٹروٹرف زیادہ استعمال نہیں ہوا، جس وجہ سے رفتار پر بھی فرق پڑا۔
ذرائع کے مطابق کیمپ میں انجریز کے بعد تاحال کھلاڑیوں کے علاج معالجے کا کوئی پلان نہیں بنایا گیا۔


























Leave a Reply