جرمنی کے فرینکفرٹ ائیرپورٹ پر مسافروں کی بورڈنگ کے دوران اچانک نوز گیئر گرنے سے نیا بوئنگ طیارہ دھڑام سے زمین بوس ہوگیا۔
بوئنگ 9-787 طیارے نے 5 ماہ قبل لفتھانسا ائیر میں شمولیت کے بعد جنوری میں پہلی پرواز کی تھی۔
جمعرات کو فرینکفرٹ ائیرپورٹ کے برج A15 پر لاس اینجلس کی پرواز LH-450 کی بورڈنگ کے لیے موجود تھا۔
حادثے کے وقت صرف عملے کے ارکان اور زمینی عملہ سوار تھا۔
لفتھانسا ائیر کے ترجمان کے مطابق متعدد افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، کیبن کریو کے دو ارکان اور گراؤنڈ ہینڈلنگ فراہم کرنے والوں کے متعدد ملازمین کو تشخیص اور علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔


























Leave a Reply